بچپن کی دوستی اور رفاقت کی 68 سالہ کہانی

 


بچپن کی دوستی اور رفاقت کی 68 سالہ کہانی جو اج بھی ویسی ہی ہے


آج اٹھ ربیع الاول ہے، مگر ہمیں خیال ہی نہ رہا کہ گلبہار سے جلوس نکلنا ہے حسب معمول ہم اپنے ڈاکٹر ایوب صاحب کے کلینک کی طرف نکل پڑے ناظم آباد پیٹرول پمپ پہنچے تو ٹریفک کے ہجوم نے یاد دلایا کہ آج تو قصر مصیب رضویہ سے جلوس برآمد ہوتا ہے، خیر ہم بھی پرانے ناظم آبادی ہیں صاحب، گلی کوچوں کے پرانے راستے جانتے ہیں، سو ادھر ادھر سے نکلتے ہوئے جعفریہ امام بارگاہ کے قریب کلینک پہنچ گئے، انجکشن لگوایا اور واپس اپنی فیکٹری آ گیا، ابھی کمر سیدھی ہی کر رہا تھا کہ ڈھائی بجے کے قریب فردوس کالونی سے جمی کا فون آیا کہ یار چار نمبر ناظم اباد سے کسی طرح دو نمبر ناظم آباد آ جاؤ، میں فردوس کالونی سے دو نمبر پہنچ جاتا ہوں، بھوک لگ رہی ہے کھانا ساتھ کھاتے ہیں، میں نے کہا بھیا نہ بائیک ہے نہ بیٹا اب کیسے آؤں، خیر تقدیر کے نصیب کا کھانا ہو تو مل ہی جاتا ہے، کچھ دیر بعد بیٹا بھی واپس آ گیا، ابھی وہ فیکٹری کے اندر داخل ہی ہو رہا تھا کہ سامنے سے جمی اور کمال بھی دکھائی دے گئے میں اس وقت سامنے والی ایک اور فیکٹری سے نکل رہا تھا نگاہ پڑی تو جمی اور کمال دونوں ایک ساتھ نظر آ گئے، دل خوش ہوا اور فوراً ہاتھ کے اشارے سے دونوں کو بلایا کہ آؤ بھئی یہیں بیٹھتے ہیں، کیونکہ جس فیکٹری سے نکل رہا تھا اس کے برابر ہی ایک ہوٹل تھا اور کراچی کے ہوٹل کی چائے تو دوستوں کی محفل کو مکمل کر دیتی ہے، یوں لمحے بھر میں محفل فیکٹری کے دروازے سے ہوٹل کی میز پر منتقل ہو گئی، کچھ پیٹ پوجا کیا کچھ پرانی یادوں کا تذکرہ ہوا کچھ ہنسی مذاق چھڑا، چائے کی بھاپ اور دوستانہ گپ شپ نے وقت کو اس تیزی سے گزارا کہ پتہ ہی نہ چلا کب شام اتر آئی، پھر حسب معمول ہمیں صاحبزادی کو لینے جانا تھا، سو یہ مختصر مگر یادگار نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔


بچپن کی دوستی، عمر کے ہر موڑ پر ویسے ہی قائم … وقت بدلا، موسم بدلے مگر رفاقت کی مٹھاس آج بھی وہی ہے


خوش رہو میرے پیاروں ۔

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ