Posts

Showing posts from April, 2026

فاصلے اپنی جگہ، اپنائیت اپنی جگہ

Image
  فاصلے اپنی جگہ، اپنائیت اپنی جگہ ہر معاشرے میں کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں کہ بغیر کسی شور و غوغا کے، اپنے کردار اور تجربے سے ایسی پہچان بنا لیتی ہیں کہ وقت گزرتے گزرتے خود ایک چلتی پھرتی کتاب بن جاتی ہیں۔ ان کی گفتگو میں ٹھہراؤ، فکر میں گہرائی، اور لہجے میں وہ سچائی ہوتی ہے جو صرف پڑھنے سے نہیں، بلکہ عمر بھر کے تجربے سے کشید ہوتی ہے۔ یہی وہ خاموش رہبر ہیں جو بولے بغیر بھی بہت کچھ سکھا جاتے ہیں۔ ہماری خوش نصیبی کہ فیس بک کے ابتدائی ایام ہی سے برادر عزیز حنیف سمانا صاحب کی رفاقت نصیب ہوئی۔ یہ تعلق اگرچہ بیشتر تحریروں اور کبھی کبھار فون کی گفتگو تک محدود رہا، مگر اس میں خلوص اور اپنائیت کی وہ حرارت موجود رہی جو برسوں کی شناسائی کا نعم البدل بن جاتی ہے۔ البتہ یہ بھی ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ کراچی میں موجود فیس بک احباب میں شاید یہ واحد دوست ہیں جن سے آج تک بلمشافہ ملاقات نہ ہو سکی۔ اور اسے ہم اپنی ہی بدنصیبی پر محمول کرتے ہیں، ورنہ مواقع کی کیا کمی تھی۔ چند روز پیشتر دل میں ایک معصوم سی خواہش نے سر اٹھایا کہ جب ملاقات ممکن نہیں تو کیوں نہ زمانہ جدید کی کسی ترکیب سے اس کمی کو پورا کیا جائے...

ایوانِ رفعت: ایک تہذیبی سفر کی داستان عروج و زوال

Image
 ایوانِ رفعت: ایک تہذیبی سفر کی داستان عروج و زوال از: اختر شیخ عطیہ فیضی اور فیضی رحمین کی داستان کو محض ایک ادبی یا تاریخی واقعہ سمجھ کر پڑھنا اس کی اصل معنویت سے محرومی ہے۔ یہ کوئی خشک تذکرہ نہیں کہ جسے صفحۂ قرطاس پر درج کر کے فراموش کر دیا جائے، بلکہ یہ ایک ایسے تہذیبی سفر کی روداد ہے جس میں ایک شہر سے دوسرے شہر تک محض نقل مکانی نہیں ہوتی بلکہ ایک مکمل ثقافتی روایت اپنے ساتھ منتقل ہوتی ہے، اور پھر اسی روایت کے بتدریج انہدام کا منظر بھی سامنے آتا ہے۔ یہ کہانی بمبئی کی ان روشن گلیوں سے شروع ہوتی ہے جہاں فن، موسیقی، ادب اور مکالمہ زندگی کے معمولات میں شامل تھے، اور انجام کراچی کے اس کربناک منظر پر ہوتا ہے جہاں وہی لوگ، جو کبھی محفلوں کی جان تھے، خاموشی کے حصار میں گم ہو جاتے ہیں۔ یہ صرف دو شخصیات کی کہانی نہیں بلکہ اس عہد کے اس اجتماعی شعور کی داستان ہے جس نے فن کو زندگی کا لازمہ سمجھا اور پھر اسی فن کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔ رئیس فاطمہ اپنے سلسلہ مضامین میں اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ "یہ واقعہ محض ایک گھر کے چھن جانے کا نہیں، بلکہ ایک تہذیبی روایت کے بکھر ج...

ادب رسول ﷺ کے آئینہ میں نعت کے آداب و حرمت

Image
  ادب رسول ﷺ کے آئینہ میں نعت کے آداب و حرمت تحریر ۔۔۔ اختر شیخ نعت گوئی محض ایک صنف یا فن سخن نہیں، بلکہ سرتاپا آداب و نیاز کا دوسرا نام ہے، بلکہ یوں سمجھئے کہ یہ وہ بارگاہ والا ہے جہاں حرف و معنی کو بھی وضو کر کے حاضری دینی پڑتی ہے اور خیالات کو بھی سر بسجود ہو کر گزرنا ہوتا ہے۔ اس نسبت سے نعت کے آداب عام سخن سے کہیں زیادہ دقیق، نازک اور رفعت پیمائے ہیں۔ چنانچہ ایک عارف نے کیا خوب کہا ہے۔ ہزار بار بشویم دہن ز مشک و گلاب   ہنوز نام تو گفتن کمال بے ادبیست ترجمہ۔ ہزار بار اپنا منہ مشک اور گلاب سے دھو لیں، پھر بھی تیرا نام لینا سراسر بے ادبی ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ بارگاہ رسالت میں نسبت کا تقاضا ہے کہ ظاہری تطہیر کے بعد بھی زبان کا ہر لفظ ادب کے احاطے میں آتا ہے۔ اول شرط یہ ہے کہ نیت درست ہو، دل ہر قسم کی خود نمائی اور ریا کے میل کچیل سے پاک کر لیا جائے۔ داد و تحسین کی پروا نہ ہو، شہرت کا خیال تک نہ آئے، بلکہ مقصود صرف حضور والا مآب ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کا نذرانہ پیش کرنا ہو۔ لفظوں کے چناؤ میں خاص احتیاط درکار ہے کہ کہیں مبالغہ حد ادب سے متجاوز نہ ہو جائے، اور کوئی ایسی تشبیہ...

"عرض بہ ارباب قلم و نصاب"

Image
  "عرض بہ ارباب قلم و نصاب" چونکہ حال ہی میں قبلہ بلاول زرداری اور جناب مراد علی شاہ سمیت دیگر صاحبان اسرار کے نکتہ رساں ارشادات سے یہ حقیقت آفتاب نیم روز کی طرح روشن ہو چکی ہے کہ کراچی اب وہ کراچی نہیں رہا بلکہ حسن و جمال کی اس معراج پر فائز ہو چکا ہے کہ پیرس کو بھی اس کے حضور سر تسلیم خم کرنا پڑے، بلکہ یوں عرض کیجیے کہ پیرس اب کراچی کا ایک مختصر سا محلہ معلوم ہوتا ہے۔ تو پھر یہ کیونکر ممکن ہے کہ ہمارے تعلیمی سانچے بدستور اسی فرسودہ خاکے پر قائم رہیں۔  عرض یہ ہے کہ جب شہر کا رنگ و آہنگ، اس کی رونق و وقار اور اس کے معیارات یکسر بدل چکے تو نصاب کی کہنہ کتابیں کیوں اپنی قدیم روش پر اصرار کریں۔ ارباب نصاب سے مودبانہ گزارش ہے کہ تعلیمی نصاب میں بھی اس نو دریافت حقیقت کو جگہ دی جائے تاکہ نونہالان وطن کسی ذہنی الجھن کا شکار نہ ہوں بلکہ سرکاری بیانیے سے اس درجہ ہم آہنگ ہو جائیں جیسے شیر و شکر، یا مٹھاس اور ذائقہ پس مناسب یہی ٹھہرا کہ جب طفلان مکتب سے دریافت کیا جائے کہ بانی پاکستان کا مزار کہاں واقع ہے تو وہ بلا تامل اپنی معصوم سنجیدگی کے ساتھ عرض کریں کہ پیرس میں ۔۔۔  اور جب اس...

"حضرت مولانا مفتی سعید احمد جلالپوری شہیدؒ۔۔ علم، فقہ اور فکر کا دریائے بے کراں"

Image
 "حضرت مولانا مفتی سعید احمد جلالپوری شہیدؒ۔۔ علم، فقہ اور فکر کا دریائے بے کراں" حضرت مولانا مفتی سعید احمد جلالپوری شہیدؒ اہل سنت والجماعت کے اس گراں قدر سرمایۂ علم و فکر کے نام ہیں، جن کی ذات میں زہد و تقوی، استقامت و غیرت، اور علم و عمل کی ایسی قلندرانہ صفات جمع تھیں جنھیں زمانہ کم ہی دیکھ پاتا ہے۔ آپ نے اپنی تمام تر کائنات دین متین کی سربلندی، عقائد حقہ کی حفاظت، ختم نبوت کے مصونیت اور امت مسلمہ کی علمی و فکری راہ نمائی کے لیے وقف کر دی۔ آپ اپنے شیوخ کرام، بالخصوص حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ کے فکری تسلسل کے امین اور ان کی علمی روایت کے مضبوط ترین وارث تھے۔ آپ کی شخصیت میں جہاں ایک طرف بحر ذخار کی گہرائی تھی، وہیں فقہی بصیرت، فکری پختگی اور دینی حمیت کا ایسا انوکھا امتزاج پایا جاتا تھا کہ ہر دلعزیز تھے اور ہر فکر کے لیے مایۂ رشک تھے۔ حضرت جلالپوری شہیدؒ اہل سنت والجماعت کے عقائد و نظریات کے ایسے بلند بانگ ترجمان تھے کہ ان کی تحریر و تقریر نے ہر دور کے فتنوں کی دھجیاں بکھیر دیں۔ آپ سلف صالحین اور اکابر علماء کے نقش قدم پر گامزن تھے اور ان سے کامل اعتماد و وفادا...

عبدالجبار اثر ۔۔۔ ایک مہذب لہجے کا درویشِ سخن

Image
  عبدالجبار اثر ۔۔۔ ایک مہذب لہجے کا درویشِ سخن ۔۔۔۔ اردو شاعری کی نرم آغوش میں کچھ ایسے نام بھی روشن رہتے ہیں جو شور و غوغا سے بے نیاز، خاموشی کے قرینے میں اپنے احساسات کی شمع جلاتے رہتے ہیں۔ عبدالجبار شیخ المعروف اثرؔ بھی انہی نفیس الطبع، باوقار اور خوددار اہل قلم میں سے ایک تھے، جن کے ہاں لفظ صرف ادا نہیں ہوتے، بلکہ تہذیب، درد اور داخلیت کے خوشبو دار پیکر بن کر قاری کے دل میں اتر جاتے ہیں۔ 15 جولائی 1943ء کو ریاست جھالاوار (راجستھان) کی سرزمین پر آنکھ کھولنے والے اثرؔ کے نصیب میں ہجرت کا دکھ بھی لکھا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد سکھر کو اپنی سکونت بنایا، جہاں ان کی شخصیت نے علمی و ادبی رنگ اختیار کیا۔ یہی شہر ان کے ذوق سخن کی پرورش گاہ ثابت ہوا، اور یہی وہ فضا تھی جہاں ان کے اندر کا شاعر خاموشی سے پروان چڑھتا رہا۔ بعد ازاں 1994ء میں کراچی کی وسعتوں نے انہیں اپنے دامن میں جگہ دی، جہاں ان کے تجربات اور مشاہدات کو ایک نئی جہت ملی۔ تعلیم کے میدان میں انہوں نے سندھ یونیورسٹی، حیدرآباد سے اردو ادب میں ایم اے کیا، جو ان کے فکری اور ادبی وقار کی مضبوط بنیاد بنا۔  عملی زندگی میں انہوں ن...

حاجی کیمپ سے بیت اللہ تک

Image
 حاجی کیمپ سے بیت اللہ تک یہ چند یادیں محض واقعات نہیں بلکہ ایک ایسی تمنا، خدمت اور دعا کی داستان ہیں، جس میں حاجی کیمپ کی مصروف راہداریوں سے اٹھنے والی ایک آرزو بالآخر بیت اللہ کی حاضری میں ڈھل گئی۔ میرے دوست فیض الہادی بھائی، جن سے ہمارا گھریلو تعلق ہے، برادر من پی آئی اے میں ملازم تھے۔ تقریباً آٹھ نو سال پی آئی اے کی جانب سے حاجی کیمپ کراچی میں حجاج کی خدمات کے لیے لگنے والے کیمپ کے مینیجر کی حیثیت سے حجاج کرام کی خدمت انجام دیتے تھے۔ مجھے بھی حج کی بڑی آرزو رہتی تھی، لیکن اسباب کا نہ ہونا مجبوری بن جاتا۔ سو ایک دن میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ  میاں اگر اسباب نہیں تو کیوں نہ حجاج کی خدمت ہی کی جائے شاید یہی خدمت سبب بن جائے یا اسی طرح کچھ اسباب بن جائیں ۔ میں نے ہادی بھائی سے ان کے حاجی کیمپ کے دفتر آنے کا ذکر کیا تو ہادی بھائی نے فوراً جواب دیا کہ آجائیں، یہ تو بڑی سعادت کی بات ہے۔ بس پھر میں بھی ہر سال جب تک حاجی کیمپ آباد رہتا، ان کی خدمات میں حصہ لیتا رہا۔ ٹیکہ ہو یا کرنسی، یا ٹکٹ پاسپورٹ، الحمداللہ ہادی بھائی کے تعاون سے بس ان کی خدمت کرتا رہا۔ اور جانے والے ہر حاجی سے د...

"یک زمانے صحبت با اولیاء ۔۔ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر رحمتہ اللہ علیہ کا فیض

Image
  "یک زمانے صحبت با اولیاء ۔۔ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر رحمتہ اللہ علیہ کا فیض" یہ دنیا اپنے اندر بے شمار آوازیں سمیٹے ہوئے ہے، مگر کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں جو خاموش ہو کر بھی مدتوں سنائی دیتی رہتی ہیں۔ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر رحمتہ اللہ علیہ کی ذات بھی انہی گنی چنی ہستیوں میں شامل تھی جن کی زندگی محض ایک سوانح نہیں بلکہ ایک مسلسل تاثیر تھی ۔۔ دلوں کو بدلنے والی، روحوں کو جگانے والی۔ 2 جون کی وہ شام اہل دل کے لیے کسی معمول کی شام نہ تھی۔ ایک خبر آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے فضا کا رنگ بدل گیا۔ یوں محسوس ہوا جیسے ایک سایہ اٹھ گیا ہو، مگر ساتھ ہی یہ احساس بھی جاگا کہ جن کی زندگی سراپا فیض ہو، ان کا جانا بھی فیضان کو ختم نہیں کرتا بلکہ اسے اور وسیع کر دیتا ہے۔ حضرت کی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو ابتدا ہی سے ایک خاص رنگ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔ ایک طرف ظاہری تعلیم کا سلسلہ، طب کی تکمیل اور علمی ذوق، اور دوسری طرف دل کے اندر ایک ایسی بے چینی جو کسی اور ہی منزل کی متلاشی تھی۔ یہی بے قراری انہیں اہل دل کی دہلیز تک لے آئی، جہاں صحبت نے ان کی شخصیت کو ایک نیا آہنگ عطا کیا۔ اسی حقی...

بیٹیاں ۔۔ اللہ کی رحمت

Image
  "یادوں کے جگنو" بیٹیاں ۔۔ اللہ کی رحمت کبھی کبھی یوں لگتا ہے جیسے زندگی کے ہنگاموں میں کچھ آوازیں ایسی ہوتی ہیں جو وقت کے شور میں بھی مدھم نہیں پڑتیں۔ ان ہی آوازوں میں ایک آواز بیٹی کی ہنسی کی بھی ہوتی ہے ۔۔ نرم، دلآویز اور دعا جیسی۔۔۔۔ بیٹیاں واقعی اللہ کی وہ نرم پھوار، وہ دلآویز کرن، وہ سراپا رحمت ہوتی ہیں جو جب گھر کے آنگن میں اترتی ہیں تو فضا پر ایک خاموش سی بہار چھا جاتی ہے ۔۔۔ جیسے کسی سوئے ہوئے گلشن نے آنکھ کھولی ہو اور پہلی نسیم نے آ کر اس کے دامن کو چھو لیا ہو۔ ان کی ہنسی میں کچھ ایسی تاثیر ہوتی ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دعائیں لفظوں سے نکل کر پھول بن گئی ہوں، اور ان کے قدموں کی آہٹ سے گھر کے در و دیوار پر رحمت و برکت کے پھول یوں برستے ہیں کہ ہر گوشہ مہک اٹھتا ہے۔ جب یہ ننھی پریاں گھر میں ہوتی تھیں، تو دروازے کی ہلکی سی چاپ پر یوں چونک اٹھتی تھیں جیسے دل نے کسی آشنا قدم کی چاپ پہچان لی ہو۔ پھر لپک کر در تک آتی تھیں اور اپنی معصوم نگاہوں میں ایک ہی سوال سجا لیتی تھیں۔۔۔ بابا آ گئے؟؟ اور جب وہ ساعت مہربان ہوتی تو ان کی خوشی دیدنی ہوتی۔ اپنی چھوٹی چھوٹی خواہشات، اد...

شخصیت نہیں، ایک عہد ۔۔۔علامہ شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کا ہمہ جہت کردار

Image
۔۔۔۔۔ شخصیت نہیں، ایک عہد ۔۔۔ علامہ شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کا ہمہ جہت کردار یہ محض ایک فرد کی داستان نہیں بلکہ علم، روحانیت، سیاست اور جرات اظہار کا وہ سنگم ہے جس نے ایک پورے عہد کو اپنی تاثیر سے منور کیا۔ ایسی جامع اور ہمہ جہت ہستی کو دنیا شاہ احمد نورانی صدیقی  رحمۃ اللہ علیہ  کے نام سے جانتی ہے۔ وہ 1926ء میں میرٹھ میں مولانا عبدالعلیم صدیقی کے گھر پیدا ہوئے۔ نسب کے اعتبار سے ان کا شجرہ حضرت ابو بکر صدیق سے جا ملتا ہے اور روحانی سلسلہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے وابستہ تھا۔ گویا ابتدا ہی سے علم و روحانیت کی وہ روشنی انہیں میسر آئی جس نے آگے چل کر ان کی پوری زندگی کو ایک مقصد عطا کیا۔ بچپن ہی سے غیر معمولی ذہانت اور ذوق عبادت ان کی پہچان بن گئے۔ محض آٹھ برس کی عمر میں قرآن مجید حفظ کر لینا اس بات کا بین ثبوت تھا کہ یہ بچہ آگے چل کر غیر معمولی خدمات انجام دے گا۔ انہوں نے نیشنل عربک کالج سے گریجویشن، جامعہ الہ آباد سے فاضل عربی اور دار العلوم عربیہ سے درس نظامی کی تکمیل کی، یوں دینی و عصری علوم کا حسین امتزاج ان کی شخصیت میں نمایاں ہو گیا۔ علامہ اقبال کہتے ہیں ہ...

کراچی اور صوتی دہشت گردی — قانون کی موجودگی کے باوجود بے بسی کیوں؟

Image
کراچی اور صوتی دہشت گردی — قانون کی موجودگی کے باوجود بے بسی کیوں؟ کراچی کے گلی کوچوں میں پھیلتی ہوئی لاؤڈ اسپیکر اور ایمپلیفائر کی چیختی آوازیں اب محض شور نہیں رہیں، بلکہ ایک مستقل عذاب کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ پھیری لگانے والے ہاکرز کا ریکارڈنگز کے ذریعے اشیاء فروخت کرنا ایک ایسا معمول بن گیا ہے جس نے شہریوں کے سکون، نیند اور ذہنی آسودگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ یہاں ایک اہم قانونی نکتہ واضح کرنا ضروری ہے: اس عمل کے خلاف صرف سندھ ساؤنڈ سسٹم (ریگولیشن) ایکٹ 2015 ہی نہیں بلکہ تعزیراتِ پاکستان (Pakistan Penal Code) کی دفعات بھی لاگو ہو سکتی ہیں۔ سب سے پہلے، تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 268 (Public Nuisance) اس صورتحال پر براہِ راست منطبق ہوتی ہے۔ اس دفعہ کے مطابق کوئی بھی ایسا عمل جو عوام یا کسی علاقے کے لوگوں کے لیے تکلیف، خطرہ یا خلل کا باعث بنے، "عوامی تکلیف" (Public Nuisance) کہلاتا ہے۔ گلیوں میں گونجتی یہ بلند آوازیں، جو لوگوں کے آرام اور صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں، واضح طور پر اسی زمرے میں آتی ہیں۔ اسی تسلسل میں دفعہ 290 بھی قابلِ ذکر ہے، جو عوامی تکلیف کے مرتکب افراد کے لیے...

"تذکرۂ مزاح نگاران کراچی ۔۔ ایک نادر و جامع ادبی دستاویز"

Image
 "تذکرۂ مزاح نگاران کراچی ۔۔ ایک نادر و جامع ادبی دستاویز" اردو ادب میں طنز و مزاح کی دیرینہ روایت ہمیشہ فکری گہرائی اور شگفتگی کا حسین امتزاج رہی ہے۔ یہ وہ منفرد صنف ہے جو بظاہر قہقہوں کے پردے میں جلوہ گر ہوتی ہے، مگر اپنے باطن میں معاشرتی شعور، انسانی نفسیات اور تہذیبی قدروں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ اسی تناظر میں جناب سید معراج جامی کی مرتب کردہ کتاب "تذکرۂ مزاح نگاران کراچی" ایک اہم اور سنجیدہ ادبی خدمت کے طور پر سامنے آتی ہے، جو تحقیق، ترتیب اور انتخاب، تینوں جہات سے اپنی افادیت منواتی ہے۔ یہ تصنیف محض ناموں کی فہرست یا روایتی سوانحی خاکوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک منظم اور مربوط تحقیقی دستاویز ہے۔ اس کی نمایاں خصوصیت اس کا واضح اور بامقصد تنظیمی ڈھانچہ ہے، جس کے ذریعے مختلف ادوار کے مزاح نگاروں کو نہایت قرینے سے یکجا کیا گیا ہے۔ مصنف نے جہاں مستند معلومات کے حامل ادیبوں کو تفصیل سے پیش کیا ہے، وہیں ان شخصیات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جن کے کوائف مکمل طور پر دستیاب نہ تھے۔ یہ احتیاط اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کام محض یکجائی نہیں بلکہ سنجیدہ تحقیق اور دیانت دارانہ جس...

"حمد و شکر کی حقیقت، رب کی بے نیازی اور بندے کی نیاز مندی کا عرفان"

Image
حمد و شکر کی حقیقت، رب کی بے نیازی اور بندے کی نیاز مندی کا عرفان" بسم اللہ الرحمن الرحیم سب تعریفیں اللہ تعالی ہی کے لیے ہیں، جو تمام جہانوں کے لیے رحمت کا سرچشمہ، رب العالمین، مالک کل کائنات، غنی مطلق، کامل الصفات اور لامحدود کبریائی کا مالک ہے۔ وہ اپنی ذات میں مطلق کامل، ہر نقص و عیب سے پاک اور ہر تعریف و ثنا کے لائق ہے۔ اور درود ہمارے آقا پر، جن کے نور سے تمام جہان منور ہوئے اور جن کی رحمت سے تمام مخلوقات مستفید ہیں۔ اور اس ذات الہی کی محبت اور قرب کا ذریعہ نبی اکرم ﷺ ہی ہیں، جو خاتم النبیین، رسول رحمت، ہادی برحق، شفیع کل مخلوق، نور الہدی اور محبوب مصطفیٰ ﷺ ہیں۔ اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاهِیمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِیمَ، وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاهِیمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِیمَ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ۔ اللہ عزوجل اپنی ذات بے مثال و بے نیاز میں مطلق الغنی، سراپا استغنا، کامل الصفات اور لامحدود کبریائی کا مالک ہے۔ نہ اس کی عظمت شایاں اس امر کی ہے کہ ہماری عبادت کی محتاج ہو،...

قوم کی بے سمتی اور حکمرانی کا زہر

Image
قوم کی بے سمتی اور حکمرانی کا زہر کیسا عجیب دور آ گیا ہے کہ فضا میں پھیلی یہ گھٹن نہ صرف سانس روکتی ہے بلکہ سوچ کے زاویے تک بھاری کر دیتی ہے۔ انسان اب صرف جسمانی کرب میں ہی نہیں بلکہ ذہنی اذیت کے اندھیروں میں بھی ڈوبتا دکھائی دیتا ہے۔ حکمرانی کا ڈھنگ اتنا بے ڈھب، بے حس اور بے ربط ہو چکا ہے کہ جیسے کوئی خاموش زہر رگ جاں میں اترتا ہوا پورے معاشرے میں سرایت کر رہا ہو۔ باتوں میں مٹھاس کا بھرم ہے، وعدوں میں چمک کا دھوکہ ۔۔ مگر حقیقت میں نہ خلوص کی خوشبو، نہ دیانت کی آنچ، اور نہ عوامی خدمت کا کوئی جذبہ۔ بس اقتدار کی ہوس کا ایک ایسا کھیل، جو ختم ہونے کا نام نہیں لیتا۔ اور اس سے بھی زیادہ دل آزاری کی بات یہ ہے کہ جسے ہم “قوم” کہہ کر پکارتے ہیں، وہ حقیقت میں کہاں ہے؟ یہ تو ایک ہجوم ہے، ایک بے سمت بھیڑ۔۔۔۔۔۔جیسا کہ ایک سابق وزیراعظم نے بڑی بے باکی سے کہا تھا کہ ۔۔۔ (یہ قوم نہیں، ایک ہجوم ہے۔). قومیں وہ ہوتی ہیں جو اپنے وقار پر اپنی جان نچھاور کر دیں، جو ذاتی مفاد سے بلند ہو کر اجتماعی بھلائی کے لیے ڈٹ جائیں۔ مگر یہاں حال یہ ہے کہ مفاد کے آگے رشتوں کی حرمت تک قربان کر دی جاتی ہے، اور دنیا ہمیں دی...