Posts

Showing posts from January, 2026

معتبر شاہجہان پوری کا کلام۔۔۔ اسلوب تقابل کا کلاسیکی و فکری مطالعہ

Image
 معتبر شاہجہان پوری، کا کلام۔۔۔ اسلوب تقابل کا کلاسیکی و فکری مطالعہ اردو سخنوری کے باغ قدیم میں کچھ اسالیب بیان ایسے بھی ہیں جو محض صنعت نہیں رہتے، بلکہ تہذیب نازک کے آئینہ دار اور فکر رسا کے مظہر بن جاتے ہیں۔ اِن ہی میں ایک پرکشش اور دلکش اسلوب "اسلوب تقابل" کا ہے، جس میں شاعر دو امور کو صف آرا کر کے ایک کے مرتبے کو بلند تر ثابت کرتا ہے۔ موجودہ زمانے کے سخنوروں میں جناب معتبر شاہجہان پوری کا یہ کلام اسی فنی روش کا یک تاباں نمونہ ہے، جو زبان کی شائستگی، فکر کی نزاکت اور روایت کی فراست کے سبب توجۂ خاص کا مستحق ہے۔ کلام ملاحظہ کیجئے۔۔۔۔۔ او عشق پیچاں یک طرف زلف پریشاں یک طرف مہر درخشاں یک طرف خود روئے جاناں یک طرف کس قیمتِ لعل یمن داند سوائے جوہری یاقوت و مرجاں یک طرف گوئے گریباں یک طرف سرقہ، توارد در سخن بس باعثِ آزارِ فن اوزان و پیماں یک طرف فکر سخنداں یک طرف تورات و انجیل و زبور کہنہ شریعت مسترد جملہ صحائف یک طرف اعجازِ قرآں یک طرف ہر آب نیساں چیستاں یعنی کہ در بطن صدف گوہر نما شے یک طرف ہر اشکِ جاناں یک طرف جسم طلسمی، معنی خیز، ملبوسِ اطلس، عطر بیز خوشبوئے عنبر یک طرف خوش...

فنِ بربادی کا نوبل انعام ۔۔ ایک شائستہ گزارش

Image
  فنِ بربادی کا نوبل انعام ۔۔ ایک شائستہ گزارش جناب وزیر اعظم صاحب، صاحب بصیرت و فراست کے حضور عرض ہے کہ جب سے عالمی سطح پر "فن بربادی" کے نئے نئے معیارات قائم ہوئے ہیں، تو ہمارے ملک کی سیاسی بصیرت بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں۔ آپ نے خود اپنے مخصوص انداز میں عزہ کی صورت حال پر اپنے پسندیدہ آقا کا نام تجویز فرما کر ایک نئی راہ دکھائی تھی۔ اب عوام کی گنہگار گزارش ہے کہ نوبل انعام کا دائرہ صرف عالمی بحرانوں اور جنگوں تک محدود نہ رکھا جائے۔ ہمارے ہاں تو "تہذیب و ترقی" کے ایسے نمونے موجود ہیں جنہیں دیکھ کر بین الاقوامی معیارات بھی شرمندہ ہوں۔ خصوصاً آپ کی پیاری اتحادی جماعت، یعنی  پیپلز پارٹی، نے تو  شہر کراچی میں  "شہری تزئین و آرائش" کے میدان میں ایسے لازوال کارنامے انجام دیے ہیں کہ دیکھنے والی آنکھیں حیران رہ جاتی ہیں۔ بغیر بارود کے، بغیر شعلے کے، محض انتظامی ہنر مندی سے شہر کو ایسی "نئی صورت" بخشی گئی کہ فن تعمیر اور فن تخریب کی سرحدیں ہی مبہم ہو گئیں۔ لہذا اہل کراچی کی گذارش ہے کہ نوبل کمیٹی سے سفارش کی جائے کہ وہ "امن برقرار رکھتے ہوئے ترقیاتی...

بہزاد لکھنوی کی نعتیہ شاعری

Image
 بہزاد لکھنوی کی نعتیہ شاعری (خصوصاً نعت..  ہم مدینے سے اللہ کیوں آ گئے کے حوالے سے تحقیقی مطالعہ) اردو نعتیہ شاعری اسلامی تہذیبی روایت کی وہ صنف ہے جس میں تخلیقی اظہار کے ساتھ ساتھ فکری احتیاط، دینی شعور اور لسانی شائستگی کا التزام ناگزیر سمجھا جاتا ہے۔ اس میدان میں وہی شاعر معتبر مقام حاصل کر سکا ہے جو عشقِ رسول ﷺ کو غلو سے محفوظ رکھتے ہوئے حقیقتِ محمدی ﷺ کے دائرے میں اظہار پر قادر ہو۔ بیسویں صدی کی اردو نعتیہ شاعری میں بہزاد لکھنوی کا نام اسی توازن، اعتدال اور وقار کے سبب نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ بہزاد لکھنوی 1895ء میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سردار حسین تھا۔ ان کا تعلق ایک ایسے ادبی خانوادے سے تھا جہاں شاعری محض ذاتی شوق نہیں بلکہ خاندانی روایت کی صورت میں موجود تھی۔ ان کے دادا عاشق پوری اور والد راز رام پوری اپنے عہد کے معروف شعرا میں شمار ہوتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ بہزاد لکھنوی کے ہاں زبان کی نزاکت، شعری سلیقہ اور تخلیقی شعور فطری طور پر پروان چڑھتا دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کلکتہ (موجودہ کولکتہ) سے حاصل کی اور قیامِ پاکستان کے بعد 1952ء میں ریڈیو پاکستان سے...

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

Image
 ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں آج کا دن اگر کسی بات کی وجہ سے یادگار ٹھہرا، تو وہ فقط ایک ملاقات تھی ۔۔ اپنے عزیز برادر اور اسکول کے ساتھی برادر سہیل احمد سے۔ رات گئے سہیل بھائی کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجا کہ ناظم آباد میں آپ کے گھر پر ملاقات ممکن ہو تو سعادت نصیب ہو۔ جواب آیا کہ تشریف لانے سے قبل فون پر رابطہ کر لیجیے گا۔ اج دوپہر کے وقت، جب میں ناظم آباد ہی میں یوسی آفس میں موجود تھا۔ جو ان کی قیام گاہ سے محض چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ میں نے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ گھر پر ہی ہیں۔ یوں میں عبداللہ الیاس بھائی کے ساتھ ان کے دولت کدے پر حاضر ہوا، محض ملاقات کے لیے نہیں، بلکہ ایک معذرت کے بوجھ کے ساتھ، جو دل پر بار بن کر ٹھہری ہوئی تھی۔ گزشتہ ہفتے براڈوے پیزا گلشن اقبال میں دوستو کی ایک نشست سہیل بھائی کے اعزاز منعقد ہوئی تھی، جس میں، میری گھریلو مصروفیات کے سبب شرکت ممکن نہ ہو سکی۔ یہ معذرت اس لیے بھی زیادہ اہم تھی کہ سہیل بھائی ان دنوں آئرلینڈ سے کراچی آئے ہوئے ہیں اور جمعرات کو پھر اسی سرسبز دیس کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔ دل نے گواہی دی کہ ایسی معذرت نہ خط سے اد...

دستور سلطانی۔۔ خاکستر حقیقت پر گلکاری بیانیہ

Image
دستور سلطانی۔۔ خاکستر حقیقت پر گلکاری بیانیہ الحمد للہ ثم الحمد للہ کہ ہمارے ارباب اقتدار نے ہر حادثے، ہر سانحے اور ہر اجتماعی المیے کو بیان سازی کی ایسی لطیف، نفیس اور نازک کاریگری سے مزین کرنے کا ہنر سیکھ لیا ہے کہ حقیقت کی کرخت اور بدنما صورت خود بہ خود پردۂ نگاہ سے اوجھل ہو جاتی ہے۔ یہاں اگر کوئی عمارت شعلوں کی آغوش میں جا کر راکھ کا تودہ بن جائے تو اس ہمہ گیر تباہی کو نہایت شائستگی سے ’’آگ پر قابو‘‘ کا خوش آئند نام عطا فرما دیا جاتا ہے اور اگر ملبے کی تہوں سے انسانوں کی بے جان لاشیں برآمد ہوں تو اس کربناک مرحلے کو ’’ریسکیو آپریشن‘‘ کا دل فریب اور خوش نما لقب پہنا دیا جاتا ہے۔ اس دیار میں لفظوں کے معنی نہ لغات میں ملتے ہیں، نہ ادب میں۔۔ یہ صرف اقتدار کے اشارۂ ابرو کے تابع ہوتے ہیں۔ یہاں سوال اٹھانا بدتہذیبی نہیں، مگر سیاست ضرور ٹھہرتا ہے۔۔ اور احتجاج، جو آئین کی رو سے حق ہونا چاہیے، یہاں غداری کی صریح اور ناقابل معافی علامت قرار پاتا ہے۔ اگر عوام کی زبان یہ گستاخانہ جسارت کر بیٹھے کہ۔۔۔۔ آگ لگی کیسے؟ ذمہ دار کون ہے؟  تو جواب میں فائلوں کو دفتری طواف آخرت پر روانہ کر دیا جاتا ہے...

نور ہدایت کے آئینہ دار ۔۔ مولانا عبدالرحمن جامیؒ کی نعتیہ شاعری کا تحقیقی و ادبی مطالعہ

Image
 نور ہدایت کے آئینہ دار ۔۔ مولانا عبدالرحمن جامیؒ کی نعتیہ شاعری کا تحقیقی و ادبی مطالعہ فارسی ادب کے افق پر جب بھی نعتیہ شاعری کے ستاروں کا ذکر ہو، نورالدین عبدالرحمن جامیؒ (1414–1492ء) کا نام ایک درخشاں ماہتاب کی مانند جلوہ فگن نظر آتا ہے۔ خواجہ احرار نقشبندیؒ کے خلیفہ، صوفی کامل، عالم باعمل اور شاعر بے مثال جامیؒ کی نعتیہ شاعری محض الفاظ کی ترتیب نہیں بلکہ عشق رسول ﷺ کا وہ سمندر ہے جس میں عقیدت کے موتی، معرفت کے جواہر اور شریعت کے مرجان یکجا ملتے ہیں۔ ان کی نعت گوئی میں جہاں قلبی واردات کی صداقت ہے وہیں عرفانی بصیرت کی گہرائی بھی موجود ہے۔ یہ تحریر جامیؒ کی ایک معروف نعت کے منتخب اشعار کے تناظر میں ان کے نعتیہ اسلوب، فکری رموز اور ادبی امتیازات کو اجاگر کرنے کی ایک کاوش ہے۔ تنم فرسودہ جاں پارہ ز ہجراں، یا رسول اللہ دلم پژمردہ آوارہ ز عصیاں، یا رسول اللہ میرا جسم ہجر کی تابانیوں سے تھک کر چور چور ہو گیا ہے، یا رسول اللہ میرا دل گناہوں کے سبب مرجھایا ہوا اور بے ٹھکانا پھر رہا ہے، یا رسول اللہ چوں سوئے من گذر آری، من مسکین ز ناداری فدائے نقش نعلینت کنم جاں، یا رسول اللہ جب آپ میری ...

نوحۂ شہر سمندر، چراغ امید کی کرن اور روشنیوں کا سوال

Image
 نوحۂ شہرِ سمندر، چراغ امید کی کرن اور روشنیوں کا سوال دلی جو ایک شہر تھا عالم میں انتخاب رہتے تھے منتخب ہی جہاں روزگار کے اس کو فلک نے لوٹ کے برباد کر دیا ہم رہنے والے ہیں اسی اجڑے دیار کے میر تقی میر کا یہ نوحہ آج کراچی پر صادق آتا ہے۔ یہ شہر جو کبھی روشنیوں کا مسکن تھا، آج اپنے ہی دامن میں تاریکیاں سمیٹے بیٹھا ہے۔ اس پر مسلط انتظامی ڈھانچے پر اٹھائے گئے سوال نئے نہیں، مگر آج ان کی گونج میں ایک نئی تیزابی حقیقت ہے۔ یہ آئینہ ہے جس میں ہمارے بندوبست کا اصل چہرہ دکھائی دیتا ہے۔ ایسا بندوبست جو تعمیر سے نہیں، تخریب سے محبت رکھتا ہے۔ کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ گندگی کا سرچشمہ کہاں ہے، اور صفائی کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے جو گندگی پھیلاتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان کی باتوں میں وزن ہے۔ یہ ماننے میں کوئی حرج نہیں۔ اس وقت اس لاوارث شہر میں جو بھی آواز، خواہ کسی درجہ میں ہی سہی، کراچی کے حق میں اٹھے، اسے اختلافات کو پس پشت ڈال کر سہارا دینا چاہیے۔ کیونکہ دوسری طرف تو وہ خرید و فروخت کے ماہر بیٹھے ہیں جنہوں نے سب کو اپنے دام تزویر میں جکڑ رکھا ہے۔ وہ جو پریس ...

شہر روشنی، وعدے اور ایمانداری برائے فروخت

Image
 شہر روشنی، وعدے اور ایمانداری برائے فروخت کراچی ۔۔ جسے کبھی شہر روشنی کہا گیا۔ پاکستانی سیاست کے افق پر ہمیشہ ایک مہر تاباں کی طرح چمکتا رہا ہے۔ یہ وہ شہر ہے جس نے محبت بھی بے حساب دی، اعتماد بھی بے مثال کیا اور امیدوں کے چراغ بھی پوری شدت سے روشن کیے۔ عمران خان کی سیاست میں بھی کراچی ایک ایسا ہی ستارہ تھا جس نے اپنی روشنی سے راہیں منور کیں، مگر المیہ یہ ہے کہ اسی روشنی کو خود اسی کے ہاتھوں دھندلا دیا گیا۔ اس شہر حسیں کے باسیوں نے اپنی آغوش محبت میں اسے وہ مقام عطا کیا جو دل کی آخری گہرائیوں سے نکلتا ہے۔ خلوص کے چراغ جلائے گئے، اعتماد کے گل کھلے، محبت کے موتی پروئے گئے۔۔ مگر صلے میں ہاتھ آیا تو محض سیاسی اصولوں کی چھنی ہوئی خاک۔ صرف بھاشن ہیں میرے سب وعدے جیت کر سب میں بھول جاتا ہوں (اتباع ابرک) کراچی نے اپنی محبت کا سارا خزانہ نچھاور کر دیا، مگر اس کی قدر پیمائی ہوئی تو سرمایۂ سیاست کے پلڑوں پر، اور وفاؤں کا مول لگا تو سودے بازی کے ترازو میں۔ سیاسی مصلحتوں کے اس کھیل میں امیدوں کے چراغ ایک ایک کر کے بجھتے گئے اور عشق کے چمن میں وعدوں کے وہ پھول کھلے جو پل بھر میں مرجھا گئے۔ یہ م...

تاج تو ہمارے سر، الزام تمہارے نام سندھ میں اقتدار اور احتساب کا المیہ

Image
 تاج تو ہمارے سر، الزام تمہارے نام سندھ میں اقتدار اور احتساب کا المیہ سندھ کی سیاست کا یہ المیہ ہے کہ تاج حکمرانی تو ایک ہی سر پر سجا رہتا ہے، مگر الزامات کے سارے تیر کسی اور کے نام پر چلائے جاتے ہیں۔ جب کراچی کی بدحالی کا ذکر ہو تو فوراً بتایا جاتا ہے کہ یہ ایم کیو ایم، جماعت اسلامی یا کسی نہ کسی اتحادی کی کارستانی ہے۔ اور جب ملیر میں سڑکیں ادھوری ہوں، اسپتالوں میں دوا ناپید ہو، تو ووٹ دینے والوں کو ہی مورد الزام ٹھہرا کر کہہ دیا جاتا ہے کہ چونکہ انہوں نے فلاں جماعت کو ووٹ دیا تھا، اس لیے یہ سب ان کی اپنی بدقسمتی ہے۔ سندھ سیکریٹریٹ میں بیٹھے افسران ہوں یا پولیس کے رشوت خور اہلکار، واٹر بورڈ کی نااہلی ہو یا ٹریفک کے بگڑے ہوئے نظام کا نوحہ۔ ہر خرابی کے پس منظر میں کسی نہ کسی سیاسی جماعت کا نام گونجنے لگتا ہے۔ کبھی جماعت اسلامی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، کبھی ایم کیو ایم کو، اور کبھی دیگر حزب اختلاف کو۔ یوں حکمران جماعت کے لیے ایک نہایت سہل فارمولا وجود میں آ چکا ہے کہ ہر ناکامی کی ذمہ داری کسی اور کے کندھوں پر ڈال دو۔ عجب تماشا یہ ہے کہ جو جماعت اٹھارہ برس سے اقتدار کے ایوانوں میں...

"ایک انتظار، جو خاکستر ہو گیا"

Image
 "ایک انتظار، جو خاکستر ہو گیا" کہانی اچانک شروع نہیں ہوئی۔ یہ ایک لمبے انتظار کے بعد آنے والا انجام تھا۔ رات نے جلنے میں جلدی نہ کی، بلکہ گویا وہ کسی طویل عرصے سے چلی آ رہی بے حسی کا منطقی نتیجہ تھا۔ عمارت تیزی سے نہیں، بلکہ اس انداز میں راکھ ہوئی جیسے یہ سب پہلے سے طے شدہ ہو۔ شعلے پھیلے، مگر شہر کے معمولات پر کوئی فرق نہ پڑا۔ نہ کوئی اضطرابی کیفیت، نہ کوئی ہنگامی صورت حال۔ بس وہی روایتی بے حسی، جیسے سب کچھ معمول کے مطابق ہو رہا ہو۔ اس عمارت میں زندگیاں تھیں۔ ہر دکان ایک کہانی تھی۔ کوئی اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی بچانے کی کوشش میں تھا، کوئی چند لمحوں کی خوشی لے کر نکل چکا تھا۔ کچھ لوگ اپنا سب کچھ وہیں چھوڑ آئے، کچھ اپنا سب کچھ ساتھ لے گئے۔ آگ تیزی سے نہ پھیلی۔ ایسا لگتا تھا جیسے وہ بھی جانتی ہو کہ یہاں ہر چیز کے اپنے مقررہ اوقات ہیں۔ پانی موجود تھا مگر پہنچنے میں دیر لگی۔ گاڑیاں موجود تھیں مگر وقت پر نہ پہنچ سکیں۔ رابطے موجود تھے مگر عمل درآمد میں تاخیر ہوئی۔ سب کچھ ایسے ہوا جیسے یہ سب پہلے سے لکھی ہوئی کہانی کا حصہ ہو۔ جیسے ہر کوئی جانتا ہو کہ کیا ہونے والا ہے، مگر کوئی کچ...

"یہ “ہوجاتا ہے” کی منطق"

Image
 https://www.facebook.com/share/p/17yPoeLGcD/ "یہ “ہوجاتا ہے” کی منطق" ظلمت شب سے نہ گھبرا کہ اسے ڈھلنا ہے تیرگی حد سے بڑھے گی تو اجالا ہوگا قومی اسمبلی کے فلور پر دیے گئے بعض بیانات محض الفاظ نہیں ہوتے، وہ ریاستی طرز فکر اور حکمرانی کے شعور کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔  سانحۂ گل پلازہ پر محترمہ شہلا رضا کا آج قومی اسمبلی کا بیان بھی اسی نوعیت کا ہے، جس میں ایک قومی المیے کو یہ کہہ کر سمیٹ دیا گیا کہ “یہ آگ ہے، ہو جاتا ہے”۔ مہذب گفتگو کا تقاضا ہے کہ بات شائستگی کے دائرے میں کہی جائے، مگر بعض اوقات نرم لہجے میں کہا گیا طنز سچ کو زیادہ واضح کر دیتا ہے۔ اگر ہر آتش زدگی کو محض یہ کہہ کر نمٹا دیا جائے کہ “یہ تو ہو جاتا ہے”، تو پھر احتیاط، نگرانی، قانون اور ذمہ داری جیسے تصورات آخر کس باب میں رکھے جائیں؟ محترمہ نے مثال نیوزی لینڈ کی دی، جہاں ایک واقعے میں چالیس جانیں ضائع ہوئیں۔ یہ مثال شاید اس تاثر کے لیے دی گئی کہ ایسے سانحات دنیا بھر میں ہوتے ہیں۔ مگر یہ بتانا مناسب نہ سمجھا گیا کہ وہاں ایسے واقعات معمول نہیں اور اگر ہوں بھی تو ریاست جواز پیش کرنے کے بجائے جواب دہی اختیار کرتی ہے۔...

"بے حسی کے دور میں، آنسوؤں سے ہچکیوں تک کا سفر"

Image
 "بے حسی کے دور میں، آنسوؤں سے ہچکیوں تک کا سفر" کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسے عہد کے مسافر ہیں جہاں زندگی شروع ہونے سے پہلے ہی موت کی امانت ہمارے ہاتھ میں تھما دی جاتی ہے۔ ہم گھر سے نکلتے ہیں تو واپسی کی کوئی ضمانت ساتھ نہیں ہوتی۔ گل پلازہ کی گری ہوئی اینٹیں ہوں یا بلدیہ ٹاؤن کی جلی ہوئی سلاخیں ۔۔ یہ محض حادثات نہیں، یہ ہمارے اجتماعی ضمیر پر ثبت وہ خون آلود نشان ہیں جو بار بار ہمیں آئینہ دکھاتے ہیں۔ مگر ہم ہیں کہ انہیں دیکھ کر بھی نظر چرا لیتے ہیں۔ یہ اموات کسی ایک لمحے کی لغزش کا نتیجہ نہیں ہوتیں۔ یہ لاکھوں چھوٹی بڑی غفلتوں، لالچوں اور بددیانتیوں کے شور میں وقوع پذیر ہونے والے منظم قتل ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ یہاں قاتل کوئی ایک فرد نہیں، پورا نظام ہوتا ہے۔ اور مقتول ہم سب۔۔۔ ایک نوجوان ڈمپر کے نیچے آ جاتا ہے۔ چند دن سوشل میڈیا پر شور اٹھتا ہے، تعزیتیں ہوتی ہیں، پھر خاموشی۔ کیا کبھی ہم نے سنجیدگی سے یہ سوال اٹھایا کہ اس ڈمپر کے ڈرائیور کے پاس لائسنس تھا یا نہیں؟ گاڑی فٹ تھی یا نہیں؟ ٹریفک قوانین محض کتابوں کی زینت کیوں بنے ہوئے ہیں؟ ایک بچہ نالے میں گر کر جان سے جاتا...

'کراچی کا ماتم اور نظام تماش بینی

Image
  'کراچی کا ماتم اور نظام تماش بینی" آہ!! کراچی پھر شعلہ بار ہوا۔ اور ہمارا نظام حکمرانی پھر تماش بین بن بیٹھا۔ یہ کوئی عمارت نہیں، شہر کا سینہ تھا جو دہک رہا تھا۔ کراچی، جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا، آج چنگاریوں میں اپنی داستان الم سناتا ہے۔ یہ آگ صرف دیواریں نہیں، ہمارے اعتماد کے محلات، تحفظ کے قلعے اور ریاستی دعوؤں کے شیش محل بھی خاکستر کر گئی۔ مگر چشم فلک نے وہی پرانا تماشا دیکھا کہ تاخیر کے قافلے، بے حسی کے دستے اور نااہلی کے وہ سینہ زور گھوڑے جن کی باگیں کب کی ٹوٹ چکی ہیں۔ زندگی اب بے حسی کا ہے حوالہ آنسوؤں سے ہچکیوں تک کوئی تو سن لے ذرا غم کا یہ نالہ آنسوؤں سے ہچکیوں تک سننے والے کان شاید اب کے بہرے ہو گئے ہیں فی زمانہ بولنے میں خامشی کا ہے ازالہ آنسوؤں سے ہچکیوں تک معتبر شاہجہان پوری کہتے ہیں شہر کی رگوں میں انتظامیہ کا خون دوڑتا ہے۔ یہاں تو پہلا فائر ٹینڈر اس وقت نمودار ہوا جب وقت کی گھڑیال نے خود اپنی گواہی پلٹ دی اور پہنچا بھی ایسے، جیسے رسم ادائیگی کے لیے آیا ہو، نہ کہ فرض انسانی کے لیے۔ پانی تھا نہ رسد، ڈیزل تھا نہ تدبیر۔۔ گاڑیوں نے دم توڑا، اسنارکل نے ہار ما...

لم یات نظیرک فی نظر” ۔۔۔۔ امام احمد رضا خان بریلویؒ کی ایک نعت کا تحقیقی و ادبی مطالعہ

Image
  لم یات نظیرک فی نظر” ۔۔۔۔ امام احمد رضا خان بریلویؒ کی ایک نعت کا تحقیقی و ادبی مطالعہ   لم‌ یات نظیرک فی نظرٍ مثل تو نہ شد پیدا جانا جگ راج کو تاج تورے سر سو ہے تجھ کو شہ دوسرا جانا البحر علیٰ و الموج طغیٰ من بیکس و طوفاں ہوش ربا منجدھار میں ہوں بگڑی ہے ہوا موری نیا پار لگا جانا یا شمس نظرت الیٰ لیلی چو بہ طیبہ رسی عرضے بکنی توری جوت کی جھل جھل جگ میں رچی مری شب نے نہ دن ہونا جانا لک بدرٌ فی‌ الوجہ الاجمل خط ہالۂ‌ مہ زلف ابر اجل تورے چندن چندر پرو کنڈل رحمت کی بھرن برسا جانا انا فی عطش و سخاک اتم اے گیسوئے پاک اے ابر کرم برسن ہارے رم جھم رم جھم دو بوند ادھر بھی گرا جانا یا قافلتی زیدی اجلک رحمے بر حسرت تشنہ لبک مورا جیرا لرجے درک درک طیبہ سے ابھی نہ سنا جانا واھا لسویعاتٍ ذھبت آں عہد حضور بارگہ ات جب یاد آوت موہے کر نہ پرت دردا وہ مدینہ کا جانا القلب شحٍ و الہم شجوں دلزار چناں جاں زیر چنوں پت اپنی بپت میں کا سے کہوں میرا کون ہے تیرے سوا جانا الروح فداک فزد حرقا یک شعلہ دگر برزن عشقا مورا تن من دھن سب پھونک دیا یہ جاں بھی پیارے جلا جانا بس خامۂ خام نوائے رضاؔ نہ یہ طرز مری...

غالب لائبریری ناظم آباد

Image
 آج ایک مدت سے دل میں ٹھہرا ہوا ایک اہم اور بامعنی کام بالآخر پایۂ تکمیل کو پہنچا۔  فیس بک پیج “ہمارا ناظم آباد” اور “ہمارا ناظم آباد یوٹیوب چینل” کے روح رواں، برادر اشعر سبحانی کی دیرینہ خواہش تھی کہ غالب لائبریری ناظم آباد پر ایک جامع اور باوقار دستاویزی ویڈیو ترتیب دی جائے، تاکہ اس علمی و ادبی مرکز کی فضا، روایت اور خدمات کو محفوظ کیا جا سکے۔ اسی غرض سے 20 دسمبر کو ہم دونوں غالب لائبریری پہنچے تھے، تاکہ اس سلسلے میں لائبریری کے جنرل سیکرٹری جناب رانا خالد محمود سے ملاقات ہو سکے۔ تاہم اس روز ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ بعد ازاں فون پر رابطے سے معلوم ہوا کہ وہ جامعہ میں تدریسی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں، کیونکہ وہ جامعہ کراچی سے بھی وابستہ ہیں۔ یوں ہم احتراماً واپس لوٹ آئے۔ چند روز قبل اچانک یہ احساس ہوا کہ یہ ادبی ذمے داری کہیں التوا میں نہ رہ جائے۔ چنانچہ میں نے محترم رانا خالد محمود کو ایک مختصر یاددہانی کا پیغام ارسال کیا، جس پر نہایت خوش دلی کے ساتھ آج 15 جنوری، شام پانچ بجے، عکس بندی کی اجازت اور وقت کی اطلاع موصول ہوئی۔ میں نے فوراً برادر اشعر سبحانی کو مطلع کیا کہ اب...

ناظم آباد کی بیٹھک، کورم کم سہی، محفل تو جما ہی لی

Image
 ناظم آباد کی بیٹھک، کورم کم سہی، محفل تو جما ہی لی ناظم آباد کی بیٹھک، محفل ہم نفساں، کم کثرت سے نہ گھبرائیے۔ محفلیں کبھی گنتی کے پیمانے سے نہیں بلکہ خلوص کے ترازو میں تولی جاتی ہیں۔ کچھ مجلسیں عدد کی محتاج نہیں ہوا کرتیں، وہاں چند رخسار ہی گویا سارے شہر کی رونق سمیٹ لیتے ہیں۔ ناظم آباد کی یہ محفل بھی اسی داستان دلنوازی کا ایک باب ہے، جہاں جسمانی حاضری کا حساب چاہے جزوی ہو، مگر قلبی استقرار ہمیشہ اکمل رہتا ہے۔ کل دوپہر (ڈاکٹر) کی خدمت سے سبکدوش ہو کر یونہی جی چاہا کہ ناظم آباد کے کوچے کا ایک طواف کرتا جاؤں۔۔۔۔۔۔    رات کی محفل تو سردی اور عارضۂ مفاصل کے سبب کچھ عرصے سے معطل ہے، سو دل میں ایک ہلکی سی کسک بھی تھی کہ شاید کوئی جان آشنا نظر آ جائے، کوئی حال پرسش ہو، کوئی گفتگو کا دھاگا بنے۔ اسی جستجو میں بیٹھک کے ان ہمدموں سے ملاقات ہو گئی جو یو سی چار، ناظم آباد نمبر ایک، نزد آغا چوس ہاؤس سے وابستہ ہیں۔ ذمہ داریوں کے حصار میں مگر خلوص کے گلستان سے لبریز ۔۔ یوسی چیئرمین برخوردار عمیر اکرم، عبد اللہ بھائی، ایوب بھائی، طاہر میاں اور یوسی سیکرٹری سب حاضر تھے، مگر وہ رات والی مح...

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

Image
  یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک کچھ ملاقاتیں محض ملاقات نہیں ہوتیں، وہ وقت کے جمود میں اچانک پڑنے والی وہ دراڑ ہوتی ہیں جہاں سے یادوں کی روشنی اندر اتر آتی ہے۔ برسوں کی خاموشی، فاصلے کی دھول اور مصروف دنوں کا شور ۔۔ سب یکایک پس منظر میں چلا جاتا ہے اور سامنے صرف چہرے رہ جاتے ہیں، وہی مانوس، وہی شناسا، جن کے ساتھ زندگی نے کبھی اپنے سب سے سادہ اور سچے دن گزارے ہوتے ہیں۔ زندہ رہنے کے بہانے ڈھونڈیں آؤ کچھ دوست پرانے ڈھونڈیں آج کا دن بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ ظاہراً ایک عام سا دن، مگر باطن میں خوشی کی وہ حرارت لیے ہوئے جسے لفظوں میں سمیٹنا آسان نہیں۔ وجہ یہ کہ آج گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر1، ناظم آباد نمبر 2 ۔۔۔۔۔۔ بیچ 1974 ۔۔ کے ہم مکتب ساتھی، برادر من سہیل احمد سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ سہیل احمد، جن کی پیشہ ورانہ زندگی اقوام متحدہ کی عبوری انتظامیہ برائے مشرقی تیمور (UNTAET) میں سابق سول افیئرز کے طور پر ایک معتبر باب رکھتی ہے، اور جو ان دنوں گال وے، آئرلینڈ میں مقیم ہیں، آج کل وہیں کی یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ کراچی آئے تو ہم مکتب برادر شعیب عارف (سیاں جی...

میرا برانڈ پاکستان

Image
 میرا برانڈ پاکستان  ۔۔ قومی صنعت اور خود اعتمادی کی طرف ایک سنجیدہ قدم پاکستان اس وقت جن معاشی دباؤ، صنعتی جمود اور قومی اعتماد کے بحران سے دوچار ہے، ان کا حل صرف وقتی اقدامات یا بیرونی امداد میں نہیں، بلکہ مقامی صنعت کے فروغ، پاکستانی مصنوعات کی حوصلہ افزائی اور قومی خود اعتمادی کی بحالی میں مضمر ہے۔ ایسے میں ،،میرا برانڈ پاکستان،، محض ایک نعرہ نہیں، بلکہ فکری اور عملی وژن کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ ،،میرا برانڈ پاکستان،، کے اغراض و مقاصد میں سب سے اہم نکتہ پاکستانی مصنوعات کی حوصلہ افزائی اور معیار پر زور ہے۔ برسوں سے ہم نے غیر ملکی مصنوعات کو معیار کی علامت اور مقامی پیداوار کو کمتر سمجھا، جس سے ہماری صنعتیں کمزور اور معیشت غیر مستحکم ہوئی۔ یہ تحریک اس ذہنیت کو بدلنے کی کوشش ہے کہ پاکستانی برانڈز بھی عالمی معیار پر پورا اتر سکتے ہیں، بشرطیکہ انہیں اعتماد، سہولت اور مارکیٹ تک رسائی دی جائے۔ دوسرا ستون معاشی خود انحصاری ہے۔ کوئی قوم اس وقت تک خود مختار نہیں ہو سکتی جب تک اس کی معیشت اپنی صنعت، اپنی منڈی اور اپنے وسائل پر قائم نہ ہو۔ درآمدات پر حد سے زیادہ انحصار، تجارتی خسارہ...

,,عید گاہ گراؤنڈ میں شبِ سخن: لفظ، خوشبو اور داد سے مہکتی ایک ادبی محفل,,

Image
,,عید گاہ گراؤنڈ میں شبِ سخن: لفظ، خوشبو اور داد سے مہکتی ایک ادبی محفل,, رات کا وقت، سرد موسم میں دلوں کو گرماتی ہوئی ایک ادبی فضا اور لفظوں کی خوشبو سے مہکتا ہوا ایک وسیع میدان ۔۔ یہ منظر خود بتا رہا تھا کہ محض ایک تقریب نہیں، ادب کی باقاعدہ محفل آراستہ ہے۔ شب سخن کے عنوان سے دوسرا سالانہ فیملی مشاعرہ اور پھولوں کی نمائش، مورخہ 10 جنوری بروز ہفتہ، رات آٹھ بجے، عیدگاہ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ اس ادبی نشست کا اہتمام ناظم آباد ٹاؤن اور نارتھ ناظم ٹاؤن کے اشتراک سے کیا گیا تھا، جس میں ذوق سخن اور شائستگیِ محفل دونوں نے ایک ساتھ جلوہ دکھایا۔۔۔۔  مشاعرے کی صدارت جناب سحر انصاری نے فرمائی۔ ان کی موجودگی خود ایک وقار، ایک تسلسل روایت کا استعارہ محسوس ہوئی۔ نظامت کے فرائض جناب شکیل خان نے اس سلیقے، شگفتگی اور ضبط کے ساتھ انجام دیے کہ مشاعرہ رسمی کارروائی کے بجائے ایک مربوط ادبی تجربہ بن کر سامنے آیا۔ اس محفل کی دلکشی کا ایک پہلو یہ بھی تھا کہ صرف شہر ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی شعراء کرام نے شرکت کی۔ یوں یہ نشست مقامی دائرے سے نکل کر ایک ہمہ گیر ادبی محفل کا روپ دھار گئی۔ شعرا نے ا...

وقار کا فاصلہ

Image
 وقار کا فاصلہ انسانی رشتوں میں ایک خاص طرح کا فاصلہ ہوتا ہے۔ نہ ہاتھ بڑھانے سے کم ہوتا ہے، نہ قدم بڑھانے سے۔ یہ فاصلہ رویوں کی سرحدوں پر اپنی جگہ خود بنا لیتا ہے۔ آدمی جب کسی سے ذہناً ایک قدم پیچھے ہٹتا ہے، تو بسا اوقات عملاً پانچ قدم کی دوری اس کی تقدیر بن جاتی ہے۔ یہی انسانی سلوک کا وہ کٹھن اصول ہے جسے تسلیم کر لینا ہی دانش مندی ہے۔ تعلقات زور زبردستی سے نہیں نبھتے، نہ ہی التجا سے دلوں میں جگہ پاتے ہیں۔ یہ بھی ایک صاف ستھری سچائی ہے کہ اگر آپ نے کسی کو باطناً قدر کی نگاہ سے نہ دیکھا، اگر عزت کا ہاتھ خود ہی سمیٹ لیا، تو پھر اس کے واپس ملنے کی آس لگانا محض خود فریبی ہے۔ رشتے جب بکھرتے ہیں تو شور نہیں مچاتے، بس دھیرے دھیرے خاموشی کی تہہ چڑھتی چلی جاتی ہے۔ ایسے میں کسی کے پیچھے بھاگنا اپنی ہی شان کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔ جو ساتھ دینے والا ہو، وہ بغیر کہے ساتھ ہوتا ہے اور جس کا مقصد صرف فائدہ اٹھانا ہو، وہ ضرورت پوری ہوتے ہی اپنا رویہ بدل لیتا ہے۔ زندگی کے سفر میں بارہا دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ اس وقت تک ہم راہ رہتے ہیں، جب تک ان کا مفاد ہم سے وابستہ رہتا ہے۔ جیسے ہی ذاتی مقصد پو...

ادب، چائے اور گفتگو

Image
 ادب، چائے اور گفتگو موضوع:--- داستان اور ڈیجیٹل عہد چند روز قبل فیس بک کی ایک ادبی محفل کی ویڈیو نظر سے گزری، جہاں جناب طارق رئیس فروغ اور جناب زیب اذکار دھیمی گفتگو، گرم چائے اور ادب کی معطر فضا میں داستان کے قدیم مگر ہمیشہ تازہ موضوع پر کراچی کی ادبی روایت سے مانوس شستہ اور بے تکلف انداز میں ہم کلام تھے۔ یہ کوئی طے شدہ یا بوجھل انداز گفتگو نہ تھا، بلکہ اہل دل کی ایک مانوس اور بے تکلف بیٹھک تھی۔ جس میں حرف و معنی، یاد و خیال اور فکر و احساس آپس میں گھل مل گئے تھے۔ یہی وہ سماں تھا جس نے سنتے ہی قلم کو مائل کیا اور تحریر میں ڈھلنے کی تحریک دی۔ اس گفتگو میں ایک نہایت اہم استفسار زیر بحث آیا۔ کیا اس تیز رفتار، ڈیجیٹل اور اسکرین زدہ دور میں داستان جیسی صنف کے لیے گنجائش باقی رہ گئی ہے؟ اسی اشکال کے جواب میں زیب اذکار نے مختصر مگر نہایت پرمغز روشنی ڈالی۔ فرمایا کہ داستان محض ماضی کا احسان نہیں، اگر اس میں فکری تازگی اور اسلوبی جدت سمائی جائے تو یہ آج کے قاری سے بھی نئے سرے سے رشتہ قائم کر سکتی ہے۔ اسی تسلسل میں انھوں نے انتظار حسین صاحب کے اسلوب کی طرف نہایت موزوں اشارہ کیا، جنہوں نے د...