طعام پاکستان
طعام پاکستان از ۔۔ اختر شیخ جب قومی دسترخوان پر 'روٹی کھل گئی اے' کا غلغلہ ہوا تاریخ دان تو الٹی سیدھی تاریخوں کے پھیر میں الجھے رہتے ہیں، مگر حقیقت پسند جانتے ہیں کہ یہ دھرتی مخلص تارکین وطن کے خون اور دعاؤں سے وجود میں آئی تھی۔ وہ تو سجدہ شکر بجا لا رہے تھے کہ چلو، اب نسلوں کو چین کا ٹھکانہ ملا۔ مگر دوسری طرف، کچھ ایسے عاقبت نااندیش بھی گھات لگائے بیٹھے تھے جن کی نظریں زمین کے نقشے پر نہیں، بلکہ 'دسترخوان کی وسعت' پر تھیں۔ انہوں نے نہایت خاموشی سے نعرہ مستانہ بلند کیا کہ۔۔۔ صاحبو، قیام پاکستان کا مرحلہ تو طے ہوا، اب طعام پاکستان کا مینیو لایا جائے۔ یوں ادھر ہجرت کا سفر ختم ہوا، ادھر ان صاحب اشتہا ابن الوقتوں نے ملک کو، حلوے کی پرات، سمجھ کر اس پر چاندی کے ورق تلاش کرنا شروع کر دیے۔ آغاز میں اس طعام پاکستان میں ایک مغلئی وضع داری اور نفاست تھی۔ ہمارے بڑے صاحب، جب فائل کے نیچے سے لفافہ سرکاتے تھے، تو باقاعدہ نظریں جھکا کر فرماتے تھے، بس بچوں کی مٹھائی ہے، ذرا منہ میٹھا کر لیجیے۔ تب حرام خوری کے بعد ڈکار چھپانے کے لیے تولیے کا استعمال ہوتا تھا اور ہاضمے کی گولیاں رات کے...