Posts

مجدد الف ثانیؒ سے مجدد دوراں سید مودودیؒ تک، برصغیر کی فکری و تجدیدی تاریخ کا ایک مرصع مرقع

Image
  مجدد الف ثانیؒ سے مجدد دوراں سید مودودیؒ تک، برصغیر کی فکری و تجدیدی تاریخ کا ایک مرصع مرقع کتاب: مجدد الف ثانیؒ سے مجدد دوراں سید مودودیؒ تک مؤلف: محمد نجیب ایوبی ناشر: فروغ پبلشرز تقسیم کنندہ: مکتبہ نور حق صفحات: 441 تاریخ محض گزرے ہوئے زمانوں کے واقعات اور شکست و ریخت کی بے جان داستان نہیں ہوتی، بلکہ یہ قوموں کے عروج و زوال کے اسباب، ان کی تہذیبی کروٹوں اور فکری تسلسل کا زندہ آئینہ ہوتی ہے۔ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی چار سو ستر سالہ فکری، ملی اور تجدیدی تاریخ کے بکھرے ہوئے اوراق کو ایک ہی لڑی میں پرونا یقیناً کسی دیدہ ور محقق، صاحبِ نظر مؤرخ اور صاحبِ طرز ادیب ہی کا خاصا ہو سکتا ہے۔ معروف صحافی، کالم نگار اور شاعر محترم محمد نجیب ایوبی نے اپنی شاہکار تالیف ’مجدد الف ثانیؒ سے مجدد دوراں سید مودودیؒ تک‘ کے ذریعے تاریخ نگاری کے میدان میں ایک ایسا روشن سنگ میل نصب کیا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ اور فکری بصیرت کا سرچشمہ ہے۔ فروغ پبلشرز کراچی کے زیر اہتمام شائع ہونے والی چار سو اکتالیس صفحات پر محیط یہ وقیع کتاب دراصل مصنف کی برسوں کی عرق ریزی، گہرے مطالعے اور اس مسلس...

محکمۂ افزائشِ آمدنی عوام کی تلاش

Image
 محکمۂ افزائشِ آمدنی عوام کی تلاش۔۔۔۔  پاکستان میں اداروں کی مستعدی کا یہ عالم ہے کہ عوام ابھی گزشتہ اضافے کے صدمے سے سنبھل کر ائی سی یو سے وارڈ میں منتقل بھی نہیں ہو پاتے کہ نیا نوٹیفکیشن اعصاب پر بجلی بن کر گرتا ہے بجلی کے نرخوں کے لیے نیپرا ہر ماہ حساب کی ایسی گتھیاں سلجھاتا ہے جیسے کوئی نجومی قسمت کا حال بتا رہا ہو اور طرہ یہ کہ بل اسمان پر پہنچانے کے بعد بجلی کو بھی اسمان پر ہی بھیج دیا جاتا ہے جہاں سے وہ صرف خوابوں میں جلوہ گر ہوتی ہے گیس کے لیے اوگرا اپنی ذمہ داریاں اس تندہی سے پوری کرتا ہے کہ چولہا جلے نہ جلے بل کا میٹر ضرور دوڑتا ہے اور پائپوں میں صرف ہوا کے جھونکے چلتے ہیں جنہیں سونگھ کر عوام کو گزارا کرنا پڑتا ہے پیٹرول کے لیے وزارت خزانہ کی پھرتیاں تو دیدنی ہیں جہاں کیلکولیٹر بھی بے تاب اور نوٹیفکیشن بھی تیار بیٹھا ہوتا ہے دوسری طرف اٹا دال چینی اور گھی عوام کی قوت خرید کا جنازہ دھوم دھام سے نکالنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں مصروف ہیں الغرض مہنگائی کے اس کارواں میں ہر شے بڑھانے کے لیے کوئی نہ کوئی اتھارٹی ایسے موجود ہے جیسے شادی میں بن بلائے مہمانوں ...

نجیب ایوبی کی کتاب، حافظ و قمر کی نسبت اور ہماری حاضری

Image
  کل کراچی پریس کلب میں برادر من نجیب ایوبی کی تالیف مجدد الف ثانیؒ سے مجدد دوراں سید مودودیؒ تک کی تقریب رونمائی تھی، اور ادھر ہمارے گھٹنے اور مہرے مکمل ہڑتال پر تھے۔ مگر جب معاملہ لشکر حافظ کے سالار، قمر رجمنٹ کی پشت پناہی، فروغ پبلشر رجمنٹ کی چوکسی اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے کے اندیشے تک جا پہنچے، تو پھر ڈبل ڈوز انجکشن لگوا کر حاضری دینا ہی عافیت ٹھہری۔ پڑھیے ہماری اس یادگار اور شگفتہ حاضری کا احوال۔ نجیب ایوبی کی کتاب، حافظ و قمر کی نسبت اور ہماری حاضری۔۔  برادر من نجیب ایوبی سے ہمارا ایک دیرینہ تعلق اور والہانہ محبت کا رشتہ ہے، جس کی پاسداری ہر حال میں لازم ٹھہری۔ یوں تو آج کل گھٹنے اور کمر کے مہروں کی شدید تکلیف نے ہماری ادبی محافل میں آمد و رفت کو خاصا محدود کر رکھا ہے، مگر کل کراچی پریس کلب میں منعقد ہونے والی ان کی کتاب کی تقریب رونمائی کا دعوت نامہ گویا ایک محبت بھرا پروانہ ثابت ہوا۔ نجیب بھائی کے پرخلوص اصرار کے پس پردہ لشکر حافظ، یعنی امیر جماعت جناب حافظ نعیم الرحمن کے ایک خاص سالار کا دبدبہ کچھ ایسا تھا کہ دل میں یہ واہمہ جاگ اٹھا کہ اگر حکم حاکم کی تعمیل نہ ہوئی ...

مدحت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، خورشید عالم خورشید کا قلبی و نعتیہ سفر از: اختر شیخ اردو ادب کا دامن نعت گوئی کے مصفا و معطر رنگوں سے ہمیشہ مالامال رہا ہے، جہاں یہ صنف سخن محض فن کا تقاضا نہیں بلکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک سچے امتی کی والہانہ محبت، لامتناہی عقیدت اور گہری قلبی نسبت کا والہانہ اظہار ہے۔ یہ ایک ایسا مبارک اور نورانی سفر ہے جس کی آبیاری ہر دور کے اہل قلم نے اپنے جذبوں کی سچائی اور خلوص نیت سے کی ہے۔ اسی خوشبو دار اور روح پرور سلسلے کا ایک خوبصورت اور دلنشیں نذرانہ محترم خورشید عالم خورشید کا نعتیہ مجموعہ مدحت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے، جو حال ہی میں زیور طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آیا ہے۔ اس نعتیہ مجموعے پر خامہ فرسائی کا بنیادی محرک اور سبب میرے برادر عزیز، نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گہرا قلبی شغف رکھنے والے معروف نعت خواں محمد ابرار حسین صاحب بنے۔ ان کی مخلصانہ اور پیار بھری فرمائش نے میرے ذوق کو مہمیز کیا کہ میں اس مجموعہ کلام کی پذیرائی پر اپنی رائے کا اظہار کروں، جو حقیقت میں شاعری کی روایتی حدود سے ماورا ہو کر خالصتاً عقیدت و محبت کا ایک سچا مظہر ہے۔ اس کے ساتھ ہی، صاحب کتاب کا ایک گہرا، دیرینہ اور مخلصانہ رشتہ میرے بچپن کے محلہ دار، ہم مکتب ساتھی اور استاد نعت محمد قمر خان رحمانی سے بھی ہے، جن کی علمی بزم اور نعتیہ چاشنی نے ہمیشہ ہمارے ماحول کو منور و معطر رکھا۔ خورشید عالم خورشید صاحب نے کتاب کے ابتدائی صفحات میں اپنی زندگی کے احوال واقعی کو بڑے سحر انگیز اور دلنشیں انداز میں قلمبند کیا ہے۔ ۲۵ جولائی ۱۹۵۸ء کو عروس البلاد کراچی میں آنکھ کھولنے والے خورشید صاحب کا خاندانی پس منظر علم و ادب کا گہوارہ تھا۔ ان کے رشتے کے ماموں منظور حسین (جو ادبی دنیا میں ماہر القادری کے نام سے بلند مقام رکھتے ہیں) اپنے دور کے معتبر، مستند شاعر اور سخن فہم نقاد تھے، جن کے نعتیہ کلام کی تابانی اور فکری روشنی نے خورشید صاحب کے ماحول کو جلا بخشی اور ان کی علمی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ صاحب کتاب کی زندگی کا ایک انتہائی ایمان افروز اور درخشاں ورق سنہ ۲۰۱۲ء کا وہ آل پاکستان اسلامی معلوماتی مقابلہ (زبر، زیر، پیش) ہے جو جیو چینل پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین صاحب کے پروگرام میں منعقد ہوا تھا، جس میں انہوں نے اپنے ہونہار فرزند حافظ محمد نوید عالم خان کے ساتھ شرکت کی سعادت حاصل کیا۔ ملک بھر سے آنے والی ۵۰ مایہ ناز ٹیموں کے درمیان پانچ کڑے اور کٹھن علمی مراحل طے کرنے کے بعد، ۲۵ رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیوں میں باپ بیٹے کی اس بخت ور جوڑی نے پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے کامیابی کا پرچم لہرایا۔ یہ ان کے لیے ایک یادگار، تاریخی اور سحر انگیز لمحہ تھا جب محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے دست مبارک سے انہیں اس عظیم الشان کامیابی کا اعزاز اور عمرے کا مبارک ٹکٹ عطا ہوا۔ زیر نظر مجموعہ مدحت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دراصل خورشید صاحب کے اسی جذبۂ درون خانہ، پاکیزہ فکر اور خدمت دین کا شعری و قلبی اظہار ہے۔ ان کے کلام کا اصل حسن، مٹھاس اور تاثر ان کی سادگی، بے تکلفی اور امت مسلمہ کے لیے تڑپنے والے دل کی درد مندی ہے۔ انہوں نے فنی موشگافیوں اور عروض کی روایتی باریکیوں کی پیچیدگیوں سے بے نیاز ہو کر، ایک سچے امتی کی طرح درود و سلام کی برکتوں، دیار مدینہ کی تڑپ اور سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روشن پہلوؤں کو عقیدت کے مروارید دھاگے میں پرویا ہے۔ یہاں فن کی مصلحتوں پر جذبوں کی سچائی اور خلوص نیت غالب دکھائی دیتی ہے، جیسا کہ صاحب کتاب کا یہ خوبصورت شعر اسی پاکیزہ جذبے کا عکاس ہے۔ ذکر سرکار صبح و شام کرو زندگی مصطفیٰ کے نام کرو اس دلکش مجموعے کی اشاعت کے پس منظر میں 'مسرور کیفی نعت اکیڈمی پاکستان' کی مخلصانہ تحریک اور علمی کاوش کار فرما ہے، جو بزرگ نعت گو شعراء کے گراں قدر کلام کو منظر عام پر لانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسی خوبصورت تسلسل میں یہ کتاب 'افق پبلیکیشنز' کے زیر اہتمام، انتہائی دیدہ زیب ٹائٹل اور بیک فلیپ پر استاد نعت جناب یامین وارثی کے وقیع و قیمتی مضمون کے ساتھ شائع ہوئی ہے، جو یقیناً لائق تحسین اور قابل ستائش ہے۔ حرف آخر کے طور پر، میں اپنے برادر محترم محمد ابرار حسین بھائی کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جن کے پیہم اصرار نے مجھے اس بارگاہ مدحت کا مسافر اور اس معطر بزم کا شناسا بنایا۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت خورشید عالم خورشید صاحب کی اس والہانہ کاوش، قلبی محبت اور خلوص کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور اس کتاب کو ہم سب کے لیے زاد آخرت اور نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔

Image
  مدحت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، خورشید عالم خورشید کا قلبی و نعتیہ سفر از: اختر شیخ اردو ادب کا دامن نعت گوئی کے مصفا و معطر رنگوں سے ہمیشہ مالامال رہا ہے، جہاں یہ صنف سخن محض فن کا تقاضا نہیں بلکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک سچے امتی کی والہانہ محبت، لامتناہی عقیدت اور گہری قلبی نسبت کا والہانہ اظہار ہے۔ یہ ایک ایسا مبارک اور نورانی سفر ہے جس کی آبیاری ہر دور کے اہل قلم نے اپنے جذبوں کی سچائی اور خلوص نیت سے کی ہے۔ اسی خوشبو دار اور روح پرور سلسلے کا ایک خوبصورت اور دلنشیں نذرانہ محترم خورشید عالم خورشید کا نعتیہ مجموعہ مدحت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے، جو حال ہی میں زیور طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آیا ہے۔ اس نعتیہ مجموعے پر خامہ فرسائی کا بنیادی محرک اور سبب میرے برادر عزیز، نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گہرا قلبی شغف رکھنے والے معروف نعت خواں محمد ابرار حسین صاحب بنے۔ ان کی مخلصانہ اور پیار بھری فرمائش نے میرے ذوق کو مہمیز کیا کہ میں اس مجموعہ کلام کی پذیرائی پر اپنی رائے کا اظہار کروں، جو حقیقت میں شاعری کی روایتی حدود سے...

تذکرہ مداحین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علمی و تحقیقی تناظر میں ۔۔۔

Image
 تذکرہ مداحین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علمی و تحقیقی تناظر میں ۔۔۔ از ۔۔ اختر شیخ نام کتاب:- تذکرہ مداحین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرتب:- محمد ابرار حسین مشاورت:- محمد زکریا شیخ الاشرفی معاونت:- جناب حاجی عبدالوحید مکی تزئین:- حافظ محمد نعمان طاہر زیر اہتمام:- مسرور کیفی نعت اکیڈمی پاکستان ............................................................... اردو نثر کا چمن تذکرہ نگاری کی جن گراں بہا علمی و تاریخی روایات سے سرسبز رہا ہے، ان میں عہد ساز مشاہیر کے احوال اور ان کے تخلیقی محاسن کو قرطاس پر منتقل کرنا ہمیشہ سے ایک کٹھن، موقر اور وقیع علمی فریضہ تسلیم کیا گیا ہے، لیکن جب اس صنف تحقیق و تدوین کا رخ مدحت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سفیروں، نعت کے پاسبانوں اور ثنا خواہوں کے احوال جلیلہ کی طرف مڑتا ہے، تو قلم کی جولانی محض ایک روایتی مشغلہ، سوانحی ضرورت یا خشک تاریخ نگاری نہیں رہتی، بلکہ عقیدت و محبت کا ایک ایسا مقدس و نورانی سفر بن جاتی ہے، جہاں ہر لفظ کو فہم و ادراک کے وضو سے گزارنا اور ہر جملے کو تہذیب و شائستگی کے ابدی سانچے میں ڈھال کر پیش کرنا قلم کا فری...

عوام کی بے بسی اور اقتدار کی جواب دہی

Image
عوام کی بے بسی اور اقتدار کی جواب دہی تحریر:- اختر شیخ دینے والے ہاتھوں کو سوالی بنانے والا نظام کراچی، جو ملک کی معاشی شہ رگ اور لاکھوں انسانوں کی امیدوں کا مرکز ہے، آج ایسے دل خراش واقعات کا سامنا کر رہا ہے جو محض چند خاندانوں کے المیے نہیں بلکہ قومی طرز حکمرانی پر ایک سنجیدہ سوالیہ نشان ہیں۔ جب زندگی کی بنیادی ضروریات عام آدمی کی دسترس سے باہر ہونے لگیں، جب محنت کرنے والا اپنے اہل خانہ کی کفالت سے عاجز آ جائے اور جب تعلیم و صلاحیت بھی مستقبل کی ضمانت نہ بن سکیں تو پھر سوال صرف افراد کی بے بسی کا نہیں رہتا، اس نظام کا بھی ہوتا ہے جس کے تحت شہریوں کی زندگیاں گزرتی ہیں۔ ریاست کا وجود شہریوں کے لیے آسودگی، تحفظ اور انصاف کی ضمانت ہونا چاہیے۔ اقتدار کی اصل معنویت بھی اسی وقت سامنے آتی ہے جب اس کے فیصلوں سے عام انسان کی زندگی میں آسانی پیدا ہو، اس کی محنت کو ثمر ملے اور اسے اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں امید قائم رکھنے کا حوصلہ حاصل ہو۔ لیکن جب مہنگائی کا عفریت گھروں کے بجٹ نگلنے لگے، روزگار کے دروازے تنگ ہوتے جائیں اور علاج، تعلیم اور رہائش جیسی بنیادی ضرورتیں بھی ایک مسلسل امتحان بن ج...

افسانہ۔۔ سفید پوشی کا بھرم

Image
 افسانہ۔۔ سفید پوشی کا بھرم از : اختر شیخ کراچی کی صبح ابھی پوری طرح بیدار نہیں ہوئی تھی، مگر گلی کے نکڑ پر واقع چائے کے ہوٹل سے اٹھتی چائے کی مہک، دودھ والے کی موٹر سائیکل کی آواز اور دور کسی مسجد سے آتی فجر کے بعد کی تلاوت بتا رہی تھی کہ شہر جاگنے لگا ہے۔ سلیم کھڑکی کے پاس کھڑا باہر دیکھ رہا تھا۔  رات کی گھٹن ابھی تک فضا میں پھیلی ہوئی تھی۔ یہ صرف موسم کی گھٹن نہیں تھی، بلکہ زندگی کے بڑھتے ہوئے مسائل، مسلسل گھٹتے وسائل اور ہر طرف سے بڑھتے خساروں کا بوجھ بھی تھا۔ سلیم کے لیے اب راتیں آرام کا وقت نہیں رہی تھیں، وہ بستر پر لیٹتا تو ذہن میں حساب کتاب کے نئے سلسلے شروع ہو جاتے۔ کبھی بچوں کی فیس کی فکر، کبھی بجلی اور گیس کے بل، کبھی راشن اور مکان کے کرائے کا خیال۔ یوں محسوس ہوتا جیسے زندگی کی ہر راہ پر کوئی نیا خسارہ اس کا منتظر ہو اور ان فکروں کے ہجوم میں اس کا دم گھٹنے لگا ہو۔ اس نے پیچھے مڑ کر میز پر پڑے بجلی کے بل کو دیکھا۔ بل کی رقم پر اس کی نظریں چند لمحے ٹھہری رہیں۔ پھر اس نے بل کی تہہ بنائی اور اسے اخبار کے نیچے چھپا دیا۔ 'چائے رکھ دی ہے۔' نسرین کی آواز آئی۔ سلیم کرسی کھین...