Posts

Showing posts from July, 2026

داستانِ گلبہار۔۔ گولیمار کے شب و روز، ہجرت کا دربار اور ہنر کا سنسار

Image
 داستانِ گلبہار۔۔ گولیمار کے شب و روز، ہجرت کا دربار اور ہنر کا سنسار از: اختر شیخ عروس البلاد کراچی کی یہ تاریخی بستی، جسے آفاقِ وقت نے کبھی گولیمار کا نام دیا اور آج جو مٹی کے نصیب میں گلبہار بن کر مہک رہی ہے، انتظامی طور پر ضلع وسطی کے ناظم آباد ٹاؤن کا ایک درخشندہ جزو ہے۔ اس بستی کے ماتھے پر سجی تاریخ کا پہلا ورق برطانوی راج کے اس دورِ عساکر سے وا ہوتا ہے، جب یہ دشت و بیاباں برطانوی فوج کی نشانہ بازی کا مقتل (شوٹنگ رینج) ہوا کرتا تھا۔ روایت کی زبانی ہم تک پہنچا ہے کہ جب بارود کی بو فضاؤں میں تیرتی اور سارجنٹ کی گرجدار آواز گونجتی، "گولی مار !!"، تو بندوقوں سے نکلے شرارے اس دھرتی کا مقدر لکھ رہے تھے۔ وقت کی بساط پلٹی، فوجی رخصت ہوئے، مگر عسکری حکم کا وہ تیکھا جملہ اس مٹی کا مستقل عنوان بن گیا۔ تقسیمِ ہند کا حشر خیز سورج طلوع ہوا تو لیاری ندی کے خم دار کناروں پر واقع اس کچی اور بے رنگ زمین کا نصیب جاگا۔ آزادی کا پروانہ لیے، لٹے پٹے، بے سروسامانی کے عالم میں ہجرت کی کٹھن مسافت طے کر کے آنے والے مہاجرین نے یہاں ڈیرے ڈالے۔ اس تپتی زمین پر نوآباد بستی کی شیرازہ بندی کرنا اور لٹ...

بارہ بجے کا جادوئی ریکیٹ، حکومت کی آشیرباد سے خزانے اور پمپ مالکان کی راتوں رات چاندی

Image
 بارہ بجے کا جادوئی ریکیٹ، حکومت کی آشیرباد سے خزانے اور پمپ مالکان کی راتوں رات چاندی۔ از۔۔۔ اختر شیخ شکیل بھائی، پروفیسر صاحب، سلام مسنون۔ حضور، یہ حکومت نے پٹرول کے ساتھ کیا شبراتی کی ڈگڈگی والا کھیل شروع کیا ہے؟ پندرہ دن والا عذاب تو جھیل لیتے تھے، اب تو روز صبح اٹھ کر پمپ والے کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر پٹرول کا ریٹ معلوم کرنا پڑتا ہے۔ پچھلے چار دن سے یہ کمبخت ایسے اوپر جا رہا ہے جیسے ملک میں مہنگائی کا گراف، مجال ہے جو چار دن میں ایک دھیلا بھی کم ہوا ہو۔ پروفیسر صاحب، وعلیکم السلام شکیل میاں،  آپ بیوروکریسی کے اس شاہکار فلسفے کی گہرائی کو نہیں سمجھ پا رہے۔ حکومت وقت نے مستقل مزاجی کی نئی تعریف رقم کی ہے۔ پہلے وہ پندرہ دن بعد عوام پر یکمشت مالیاتی حملہ کرتے تھے، اب انہوں نے ہومیوپیتھک طریقہ اپنایا ہے۔ روزانہ تھوڑا تھوڑا کر کے موت کا منظر دکھاتے ہیں تاکہ عوام کی شرافت برقرار رہے اور وہ یکمشت صدمے سے ہارٹ اٹیک کا شکار نہ ہو جائیں۔ چی گویرا نے سچ ہی کہا تھا کہ گدھے کو گھوڑا بناؤ گے تو لات ہی مارے گا، لیکن یہاں حکومت نے پٹرول کو گھوڑا نہیں، عربی نسل کا شہسوار بنا دیا ہے جو روز...

قابل اجمیری… لفظوں میں سمٹا ہوا ایک دکھ

Image
  قابل اجمیری… لفظوں میں سمٹا ہوا ایک دکھ 3 اکتوبر … یوم وفات کے موقع پر تحریر: محمد اختر شیخ اردو غزل کی دنیا میں کچھ نام ایسے بھی ہیں جو مختصر عمر کے باوجود اپنے لفظوں اپنے درد اور اپنے منفرد لہجے کے باعث ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ قابل اجمیری انہی میں سے ایک ہیں۔ جنہیں دنیا ایک شاعر کے طور پر جانتی ہے مگر میرے دل میں ان کا ذکر ایک ذاتی نسبت کے ساتھ محفوظ ہے۔ اس نسبت کا سبب قابل صاحب کے فرزند، میرے بہترین دوست اور بھائی جیسے عزیز، محترم ظفر قابل اجمیری ہیں۔ یہ تحریر محض ایک ادبی خاکہ نہیں، بلکہ ایک ذاتی رشتہ اور بچھڑے بزرگ کو یاد کرنے جیسی ہے۔ یہاں ایک اور نسبت کا ذکر بھی ضروری سمجھتا ہوں، جو میرے دل کو ہمیشہ ایک خاص کیفیت میں مبتلا کر دیتی ہے۔ قابل اجمیری صاحب کا اصل نام عبدالرحیم تھا اور میرے والد محترم کا نام بھی عبدالرحیم ہی تھا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ میں قابل صاحب کو محض ایک عظیم شاعر ہی نہیں، بلکہ اپنے والد کے ہم عمر ایک بزرگ کی حیثیت سے دیکھتا اور محسوس کرتا ہوں۔ ان کے صاحبزادے ظفر قابل میرے دل کے اتنے قریب ہیں کہ ان کے والد کا ذکر کرتے ہوئے ہمیشہ ایک ذاتی رشتہ دل میں جاگ اٹھتا ہے۔...

ماں جو بوجھ نہ بنی

Image
ماں جو بوجھ نہ بنی از: اختر شیخ سردیوں کی ایک دھند آلود صبح تھی۔ سورج ابھی افق کی اوٹ سے پوری طرح برآمد نہیں ہوا تھا۔ روشنی کی مدھم لکیر آسمان کے کنارے پر خاموشی سے پھیل رہی تھی۔ پرانے مکان کی بالکونی میں رکھی لکڑی کی ایک بوسیدہ کرسی پر ایک ضعیف خاتون بیٹھی تھیں۔ ان کی گود میں کپڑے کی ایک پرانی تھیلی رکھی تھی جس کا اصل رنگ وقت کی گرد میں کہیں گم ہو چکا تھا۔ ہر چند روز بعد وہ اسی تھیلی کو نہایت اہتمام سے کھولتیں، زرد پڑ چکے چند لفافے نکالتیں اور دیر تک انہیں یوں دیکھتی رہتیں جیسے وہ کاغذ کے چند ٹکڑے نہیں، اپنی عمر کے بکھرے ہوئے موسم ہوں۔ یہ وہ خطوط تھے جو انہوں نے اپنے بیٹے شایان کے نام لکھے تھے، مگر کبھی ڈاک کے سپرد نہ کر سکیں۔ گلی سے گزرتے بچوں کی شوخ آوازوں نے ان کے خیالوں کا سلسلہ توڑ دیا۔ انہوں نے چونک کر سر اٹھایا۔ ایک دبلا پتلا لڑکا اسکول کا بستہ کندھے سے سنبھالتا بے فکری سے دوڑتا ہوا گزر گیا۔ وہ دیر تک اسے جاتا دیکھتی رہیں لبوں پر ایک مدھم سی مسکراہٹ ابھری مگر اگلے ہی لمحے پلکوں کی نمی میں تحلیل ہو گئی۔ شایان بھی تو بالکل ایسا ہی تھا... وہ دھیرے سے خود ہی سے بولیں۔ یادوں کا دریچ...