آہ … آج عدالت کا یہ فیصلہ
آہ … آج عدالت کا یہ فیصلہ ۔۔۔ یہ وہ مقام ہے جہاں لفظ “انصاف” اپنی ہی معنویت کے آئینے میں ٹھہر کر خود سے سوال کرنے لگتا ہے۔ اور کبھی کبھی تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا وہ محض اک لفظ بن کر رہ جانے کا اندیشہ جگا رہا ہے۔ آج جو کچھ رقم ہوا، وہ کسی ایک مقدمے کا اختتام نہ تھا۔ بلکہ توقعات کے ایک پورے گلشن کی آزمائش تھی۔ ام رباب چانڈیو… یہ محض اک نام نہیں، یہ اک استعارہ ہے۔ اس عزم کا، جو کم سنی کے باوجود صبر و ثبات کی ایسی تصویر بن گیا کہ وقت بھی ٹھہر کر دیکھنے لگا۔ چند برس پہلے، اس بچی کی آواز میں اک ایسی سچائی تھی جس نے سماعتوں کو چونکایا، سوچ کو مہمیز دی، اور احساس کو بیدار کیا۔ آج اسی مقدمے کے فیصلے نے اک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ ایسی بحث، جس میں سوال بھی ہیں، خاموشیاں بھی… اور کچھ بے نام سی کیفیات بھی۔ یہ معاملہ اب محض قانونی نکات کی حد تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس نے اجتماعی احساس میں ایک ہلچل سی پیدا کر دی ہے۔ بلاشبہ عدالتیں اپنے فیصلے قانون اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر صادر کرتی ہیں، مگر بعض فیصلے اپنے اثرات میں قانونی دائرے سے نکل کر سماجی شعور میں دور تک ارتعاش پیدا کر د...