Posts

Showing posts from August, 2025

پاپوش نگر کا جگنو جو نعت کے آسمان پر چمکتا رہا۔۔۔۔

Image
  " یادوں کے جگنو" پاپوش نگر کا جگنو جو نعت کے آسمان پر چمکتا رہا۔۔۔۔۔  حافظ مستقیم خان مستقیم پاپوش نگر کی گلیوں میں ایک چراغ تھا جو نعت کے آسمان پر جگنو بن کر چمکتا رہا۔ اس چراغ کا نام حافظ مستقیم خان مستقیم تھا، ایک ایسا نعت گو، جو صرف الفاظ سے نہیں بلکہ دل کی تپش سے نعت کہتے تھے، پڑھتے تھے اور دلوں میں اتار دیتے تھے ۔۔۔۔ وہ نظامی نعت اکیڈمی ناظم آباد کے روح رواں تھے  نعت کو محض فن نہیں عبادت جانتے تھے ان کے لیے نعت گوئی ایک روحانی مشق تھی جس میں سانس بھی شامل تھی اور دل کی دھڑکن بھی ۔۔۔ مجھے آج بھی یاد ہے گلبہار کی سالانہ بارہ روزہ محفل میلاد میں میں خصوصی طور پر ان کی نعت سننے جاتا تھا اور ہر سال اپنے عزیز دوست حامد رضا خان کے گھر پر منعقد ہونے والی محفل میں ان سے ملاقات رہتی تھی۔ پھر نوکری کے تقاضے آڑے آئے، فاصلے بڑھے اور ملاقاتوں کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ مگر دل کی دنیا میں وہ نسبت باقی رہی جو کسی رسمی تعارف کی محتاج نہ تھی ۔ نعت کے ساتھ ان کا تعلق جیسے ازل سے تھا ۔۔۔۔۔۔  معراج سخن ان کا پہلا مجموعۂ نعت تھا جو 1987 میں ان کے دوسرے مجموعے تاج سخن کے ساتھ ایک ہی جلد میں...

(خلوص کی خوشبو......... وراثت کا وقار) طارق رئیس فروغ

Image
  "" یادوں کے جگنو"" (خلوص کی خوشبو......... وراثت کا وقار) وقت کے دامن میں کچھ ملاقاتیں یوں سمٹ جاتی ہیں کہ وہ محض ایک واقعہ نہیں رہتیں بلکہ یادوں کے آئینے میں ایک عکس بن کر ہمیشہ جگمگاتی رہتی ہیں۔ آج ایک ایسی ہی شخصیت کا ذکر ہے جو خلوص، شرافت، تہذیب اور ادبی ورثے کی حفاظت کا جیتا جاگتا استعارہ ہیں (طارق رئیس فروغ بھائی) میری ان سے پہلی ملاقات 15 اکتوبر 2017 کو ہوئی  ایک سادہ مگر خوش ذوق محفل کا اہتمام ان کے ناظم آباد نمبر 1 میں واقع رہائش گاہ پر کیا گیا تھا۔ یہ ایک پرخلوص دعوت حلیم تھی جس میں شرکت کا شرف مجھے محترم معراج جامی بھائی کی رفاقت میں حاصل ہوا، اگرچہ طارق بھائی برسوں سے اسی علاقے میں مقیم تھے مگر اس سے قبل ملاقات نہ ہو سکی اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کا گھر اسی محلہ میں واقع تھا جہاں ہماری پرانی بیٹھک ہوا کرتی تھی وہی نشست گاہ جو چار دہائیوں سے زائد عرصے تک دوستوں کی گپ شپ اور قہقہوں کی گونج سے آباد رہی۔ مزاحیہ شاعری کے منفرد لہجے کے نمائندہ شاعر سعید آغا مرحوم بھی اس بیٹھک کے اہم رکن تھے اور ان کا گھر بھی طارق بھائی کے گھر کے قریب ہی تھا اگر ملاقات پہلے...

سید معراج جامی ۔۔۔ جو دلوں کو جوڑنے والے ہیں

Image
  "یادوں کے جگنو" سید جامی ۔۔۔ جو دلوں کو جوڑنے والے ہیں زندگی کے سفر میں کچھ ملاقاتیں ایسی ہوتی ہیں جو محض ملاقات نہیں ہوتیں بلکہ ہمارے باطن کو چھو کر سوچ کے نئے زاویے عطا کرتی ہیں۔ کچھ شخصیات اپنے لہجے، رویے، اور خیالات سے دلوں کو ایسا جیت لیتی ہیں کہ پھر وہ صرف ایک انسان نہیں رہتیں بلکہ ایک جذبہ ایک کیفیت بن جاتی ہیں۔ سید معراج جامی بھائی کا تعلق انہی ہستیوں سے ہے۔ یہ ایک ادبی اتفاق تھا یا مقدر کی عنایت کہ انڈیا کے شہر اندور سے تعلق رکھنے والے رازق انصاری بھائی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ اختر اندوری صاحب کو جانتے ہیں جو اپ کے شہر کراچی میں رہتے ہیں ان کا سوال ایک در کھولنے والا ثابت ہوا۔ میری والدہ کا تعلق بھی اندور سے تھا، اس لیے اس شہر اندور کے کئی احباب سے تعلق رہا۔ جب میں نے اپنے دیرینہ دوست یحییٰ بھائی سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اختر اندوری صاحب ان کے بڑے بھائی ہیں یوں میں نے اختر بھائی سے فون پر رابطہ کیا، اور انہوں نے مجھے اگلے دن ناظم آباد پریس مارکیٹ میں معراج جامی بھائی کے دفتر آنے کی دعوت دی۔ دوسرے دن جب میں وہاں پہنچا تو منظر دل کو چھو لینے والا تھا۔ نہ صرف اخ...

میرے سسر محترم سید شکیل احمد (پاپا)"

Image
یادداشت *یادوں کے جگنو سید شکیل احمد (پاپا)" پاپا ایک باوقار، مشفق اور خدمت گزار انسان تھے، جنہوں نے اپنی زندگی سادگی، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ گزاری۔ کراچی کے معروف بیچ لگژری ہوٹل میں شعبۂ اکاؤنٹس سے وابستہ رہے، اور وہیں سے باعزت سبکدوش ہوئے۔ ۲۰۰۲ میں کراچی  میں ان کا انتقال ہوا۔ پاپا کا تعلق علم و ادب کے تاریخی شہر امروہہ سے تھا، جہاں تہذیب، زبان و بیان اور رشتوں کی گہرائی ایک روایت ہے۔ وہ تین بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر پروفیسر سید شریف احمد دہلی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے صدر رہے، جبکہ دوسرے بھائی سید عقیل احمد (عقیل دانش) ایک معروف شاعر، دانشور اور صحافی کے طور پر جانے جاتے تھے، جن کے مضامین دنیا بھر کے اردو اخبارات میں شائع ہوتے رہے۔ جولندن میں مقیم ہیں، پاپا کی چار بہنیں اور ایک بھائی ہندوستان میں رہائش پذیر تھے۔ ان میں سے تین بہنیں اور ایک بھائی پروفیسر شریف احمد وفات پا چکے ہیں۔ صرف ایک ہمشیرہ، خورشیدہ پھوپھی حیات ہیں۔۔۔۔ اللہ تعالی انھیں صحت اور عمرِ دراز عطا فرمائے۔ پاپا کے آنگن میں محبت کی چھاؤں جیسی چھ بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ بیٹیاں: ناہید (مرح...

پروفیسر فیض الغنی خان ۔۔ ناظم آباد نمبر 1 کے علم و عمل کے آسمان کا

Image
  یادوں کے جگنو پروفیسر فیض الغنی خان ۔۔ ناظم آباد نمبر 1 کے علم و عمل کے آسمان کا روشن ستارہ کچھ شخصیات الفاظ کی محتاج نہیں ہوتیں بلکہ الفاظ خود ان کی عظمت کے سامنے جھک جاتے ہیں۔ کچھ چراغ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی روشنی سے نسلوں کو منور کرتے ہیں اور پھر اپنے بعد ایک ایسا اجالا چھوڑ جاتے ہیں جو وقت کے ساتھ مدھم ہونے کی بجائے مزید تابندہ ہو جاتا ہے۔ پروفیسر فیض الغنی خان صاحب بھی انہی نایاب شخصیات میں سے تھے۔۔۔ جن کا علم گہرائی رکھتا تھا، جن کا کردار نرمی اور عظمت سے لبریز تھا، اور جن کی زندگی خلوص، سادگی اور خدمت کا آئینہ تھی۔ یہ میری جرات نہیں، بلکہ میرے دل کی عقیدت ہے کہ میں اس بے مثال استاد، مربی اور مردِ علم پر کچھ معروضات پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ دراصل یہ میری نہیں، اس محبت اور تعلق کی تحریر ہے جو میرے خاندان کو ان کے خانوادے سے برسوں پر محیط ایک قربت میں باندھے ہوئے ہے۔ پروفیسر صاحب کے فرزند محترم فیض الہادی میرے نہایت عزیز، مخلص اور روز مرہ کے ہم نشین دوست ہیں، اور انہی سے جڑی محبت و عقیدت نے مجھے اس خراج تحسین پر قلم اٹھانے پر مجبور کیا۔۔۔۔۔  پروفیسر فیض الغنی خان صاح...

ناظم آباد کا روشن دیا ۔۔۔۔۔۔ ابن صفی یادوں میں لپٹا ایک قلمی چراغ

Image
  "یادو کے جگنو" ناظم آباد کا روشن دیا ۔۔۔۔۔۔ ابن صفی یادوں میں لپٹا ایک قلمی چراغ ادب، کبھی کبھی ایک بستی میں جنم لیتا ہے، اور پھر ساری دنیا میں خوشبو کی طرح پھیل جاتا ہے۔ ناظم آباد، کراچی کی وہ بستی تھی جہاں ایک ایسا چراغ روشن ہوا جس نے اردو ادب کو نہ صرف نئی جلا بخشی بلکہ عوامی فکشن کو شائستگی، ذہانت اور شگفتگی کا ایسا پیکر عطا کیا جس کی مثال آج بھی نہیں ملتی ۔۔۔ ہم بات کر رہے ہیں ابن صفی کی  اسرار احمد ابن صفی وہ نابغۂ روزگار شخصیت جنہوں نے عمران سیریز اور جاسوسی دنیا جیسے سلسلوں کے ذریعے اردو زبان میں ایک نئی ادبی روایت کو جنم دیا۔ میں نے بچپن میں کئی بار انہیں فردوس کالونی  میں اپنے گھر کے قریب دیکھا۔ جی ہاں وہی جگہ جہاں ان کا دفتر ہوا کرتا تھا۔ اس وقت شعور کی آنکھ ابھی پوری طرح وا نہ ہوئی تھی۔ کچھ عرصے بعد جب ان کی کتابیں اور کہانیاں ہاتھ آئیں، اور ہم ان کرداروں میں کھوئے تو ہمارے بڑے بھائی صاحب نے بتایا کہ یہ وہی صاحب ہیں جنہیں ہم روز دیکھا کرتے تھے۔  یہ جان کر ایسا لگا جیسے دل سینے سے باہر آ جائے گا ۔۔ اور جب ہم سمجھ دار ہونے لگے تو ابن صفی ہم سے رخصت ہو چک...

ماہر القادری ۔۔۔۔ روشنی کا ایک مسافر

Image
  یادوں کے جگنو ماہر القادری ۔۔۔۔  روشنی کا ایک مسافر ۔۔۔   زندگی کے سفر میں کچھ لوگ ایسے ملتے ہیں جو خود تو وقت کے دھارے میں آگے بڑھ جاتے ہیں مگر اپنے لفظوں کی روشنی پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔ مولانا ماہر القادری انہی چراغوں میں سے ایک تھے۔ ایک ایسا شاعر، ادیب اور اسلامی فکر کا ترجمان، جس نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو لفظ اور روشنی کے سفر میں وقف کر دیا 30 جولائی 1907ء کو قصبہ کیسر کلاں، ضلع بلندشہر میں پیدا ہونے والے منظور حسین بعد میں دنیائے ادب میں (ماہر القادری) کے نام سے پہچانے گئے۔ عملی زندگی کا آغاز حیدرآباد دکن سے ہوا، پھر بجنور منتقل ہوئے جہاں رسالہ مدینہ اور غنچہ کی ادارت کی۔ اس کے بعد زندگی نے انہیں دہلی، بمبئی اور مختلف شہروں کے ادبی ماحول میں ڈالا ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1928ء میں ریاست حیدرآباد کے مختلف محکموں میں خدمات انجام دیں۔ 1943ء میں بمبئی گئے اور فلمی دنیا سے وابستہ ہوئے۔ کئی فلموں کے نغمات لکھے جو مقبول ہوئے مگر وہ جانتے تھے کہ وقتی شہرت لفظوں کی دائمی خوشبو کے آگے کچھ بھی نہیں۔ اس لیے وہ اس چمکتی دنیا کو خیر باد کہہ کر پھر ادبی اور فکری محاذ پر آ گئے۔ قیام پاکستان ...

قیسی رامپوری صاحب کا گزرگاہ فکر

Image
  یادوں کے جگنو (قیسی رامپوری صاحب کا گزرگاہ فکر ۔۔۔۔  قلم رو   2-H-9/6، ناظم آباد نمبر 2 ہم ناظم آبادی لوگ اکثر بات کرتے ہیں کہ یہاں کی گلیوں میں صرف لوگ نہیں بستے، یادیں بھی آباد ہوتی ہیں۔ کچھ یادیں روشن ہوتی ہیں، کچھ مدھم کچھ ایسی کہ جن سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، لیکن وہ دل میں اس طرح بس گئی ہیں جیسے بچپن کا کوئی گیت ۔۔۔۔۔۔۔ (ایسی ہی ایک یاد ہیں قیسی رامپوری) میں نے قیسی رامپوری صاحب کو کبھی نہیں دیکھا،نہ ان سےملاقات کا کوئی موقع ملا۔ مگر جب جب ان کے ناول پڑھے، ان کے افسانوں کے اقتباسات نظروں سے گزرے اور خاص طور پر جب یہ جانا کہ وہ بھی ناظم آباد کی ادبی فضا کا حصہ تھے ۔۔۔ تب دل نے بے اختیار انہیں "یادوں کے جگنو" میں شامل کر لیا۔ قیسی رامپوری صاحب، جن کا اصل نام خلیل الزماں خان تھا، 20 جون 1908ء کو رام پور میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام محمد زماں خان تھا۔ تعلیم صرف انٹرمیڈیٹ تک حاصل کی مگر تخلیق کی دنیا میں جو بلندی پائی وہ بڑے بڑے ڈگری یافتہ ادیبوں کے لیے باعث رشک ہے۔ چند سال دہلی میں خواجہ حسن نظامی کے ہاں بھی قیام کیا وہ ایک خاموش اور مشاہدہ کرنے والے شخص تھے ۔۔۔۔۔...

عقیل دانش۔۔ دیار مغرب میں اردو ادب کا ایک روشن مینار

Image
عقیل دانش۔۔ دیار مغرب میں اردو ادب  کا ایک روشن مینار تحریر: اختر شیخ اردو ادب کی وسیع اور رنگارنگ دنیا میں بعض شخصیات ایسی بھی ہوتی ہیں جو محض اپنے عہد کی نمائندہ نہیں ہوتیں بلکہ خود ایک عہد کی علامت بن جاتی ہیں۔ ان کی ذات علم و آگہی، تہذیب و شائستگی اور فکر و احساس کا ایسا روشن استعارہ ہوتی ہے جس کے گرد کئی نسلوں کے ادبی ذوق، فکری رویے اور تہذیبی شعور اپنی سمت متعین کرتے ہیں۔ ایسے ہی معتبر، باوقار اور نفیس لہجے کے حامل اہل قلم میں ایک درخشاں نام عقیل دانش کا بھی ہے، جو نصف صدی سے زائد عرصے سے دیار مغرب میں اردو زبان و ادب کی شمع فروزاں کیے ہوئے ہیں۔ وہ ان اہل دل میں سے ہیں جنہوں نے ہجرت کو محض جغرافیے کی تبدیلی نہیں بننے دیا بلکہ اپنی تہذیب، اپنی زبان، اپنی فکری روایت اور اپنے ادبی شعور کو بھی اپنے ساتھ لے کر چلے۔ لندن کی سرد، خاموش اور دھند آلود شاموں میں اردو کے چراغ روشن رکھنا کوئی معمولی سعادت نہیں۔ یہ صرف ایک شاعر، ادیب یا استاد کا منصب نہیں بلکہ ایک ایسے عاشق اردو کی ذمہ داری ہوتی ہے جو زبان کو محض اظہار کا وسیلہ نہیں بلکہ اپنی تہذیبی شناخت، اپنی روحانی وابستگی اور اپنے وجو...

رئیس فروغ ۔۔۔۔ بچوں کے خوابوں کا شاعر، بڑوں کے احساسات کا ہم نوا

Image
  یادوں کے جگنو رئیس فروغ ۔۔۔۔ بچوں کے خوابوں کا شاعر، بڑوں کے احساسات کا ہم نوا یادوں کے جگنو کبھی اپنے نہیں ہوتے، یہ کسی کے آنگن سے اڑ کر ہمارے دل میں اتر آتے ہیں۔ رئیس فروغ صاحب کا ذکر بھی میرے دل میں ایسے ہی جگنو کی طرح اترا۔ میں نے رئیس فروغ صاحب کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا، مگر ان کا نام ان کا فن اور ان کی خوشبو میرے دل تک ایک خاص نسبت سے پہنچی۔۔  میرے پیارے دوست طارق رئیس فروغ کے ذریعے۔ دوست کا والد، صرف ایک شاعر نہیں ہوتا، وہ ایک خاندان کی تاریخ ایک گھر کا چراغ اور ایک عہد کی کہانی ہوتا ہے۔ طارق بھائی کی گفتگو میں جب بھی ابو کا ذکر آتا، لفظوں میں ایک روشنی ایک فخر اور ایک نرمی اتر آتی اور مجھے محسوس ہوتا کہ رئیس فروغ صاحب کو جانے بغیر بھی میں ان کے قریب ہوں۔۔۔۔۔۔  رئیس فروغ کا اصل نام سید محمد یونس حسن تھا۔ وہ 15 فروری 1926ء کو مرادآباد، اتر پردیش ہندوستان کے ایک دینی اور علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محترم کا نام محمد یوسف تھا۔ علمی و تہذیبی فضا نے بچپن ہی میں ان کے ذوق سخن کو جلا بخشی۔ شاعری کی باضابطہ تربیت انھوں نے مرادآباد کے معروف شاعر قمر مرادآبادی...

( رفاقتیں کیا کیا )

Image
  ( رفاقتیں کیا کیا )    خالد معین کی تاثراتی اور تخلیقی دستاویز اردو ادب میں شخصی خاکہ نگاری، تاثراتی مضامین اور یادداشتوں کی روایت ہمیشہ سے زندہ اور مقبول رہی ہے۔ یہ صنف محض معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ دل کے دروازے کھولنے اور ادب کے باطن کو آشکار کرنے کا وسیلہ ہے۔ شبلی نعمانی (الفاروق، سوانح مولانا روم) سجاد حیدر یلدرم (خیالستان) اور مجنوں گورکھپوری (ادب اور زندگی) سے لے کر ہمارے عہد تک، ہر بڑے ادیب نے کسی نہ کسی صورت میں اس روایت کو آگے بڑھایا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک خوبصورت اور سچی کڑی برادر عزیز خالد معین کی کتاب ”رفاقتیں کیا کیا“ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کتاب صرف تاثراتی مضامین کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک تخلیقی مکالمہ ہے، جس میں مصنف نے اپنے ہم عصروں، دوستوں اور شعری رفیقوں کے ساتھ گزری نشستوں، محفلوں اور ملاقاتوں کو نہایت خلوص اور محبت کے ساتھ قلم بند کیا ہے۔ کتاب کا عنوان اپنے اندر ایک پوری کائنات سموئے ہوئے ہے۔ ”رفاقتیں کیا کیا“ بظاہر ایک سادہ سا جملہ ہے مگر دراصل یہ زندگی کے تجربے کا حاصل ہے۔ اس میں سوال بھی ہے اور اعتراف بھی … کہ رفاقتیں ہمیں کیا کچھ دیتی ہیں، کیا کچھ...

غالب لائبریری ناظم آباد چراغ فکر کی ٹمٹماتی روشنی

Image
شہر کراچی کی پرانی بستیوں میں سے ایک ناظم آباد صرف گلیوں اور چوراہوں کا نام نہیں یہ ایک تہذیب  ایک مزاج اور ایک فکری سانچہ ہے۔ یہاں کے در و دیوار سے علم، ادب اور ثقافت کی مہک آتی تھی۔ انہی مہکتے گوشوں میں غالب لائبریری کا وجود گویا اس علاقے کی علمی پیشانی پر جگمگاتا ہوا ستارہ ہے۔ یہ صرف ایک لائبریری نہیں، ایک فکری پناہ گاہ ایک ادبی گہوارہ اور ایک تہذیبی شناخت ہے۔  غالب لائبریری جہاں ادبی سانسیں چلتی ہیں۔ اور ہم جیسے کئی اہل ذوق کے لیے غالب لائبریری محض کتب کا ذخیرہ نہیں بلکہ روح کی راحت اور یادوں کا حوالہ ہے ۔  میں خود اکثر یہاں ہونے والی ادبی تقریبات میں شرکت کرتا رہتا ہوں۔  16 ستمبر 2017 کو اسی لائبریری میں اپنے شاعر استاد محترم، معتبر شاہجہان پوری صاحب کے پہلے شعری مجموعے اعتراف کی شاندار تقریب رونمائی منعقد ہوئی تھی۔ اسی طرح، 29 جنوری 2025 کو مرزا اسد اللہ خاں غالب کی 156ویں برسی کے موقع پر  ادارۂ یادگار غالب کے زیر اہتمام یوم غالب منایا گیا۔  دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں نئی جہتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ر...