رحمتوں کا مہمان ۔۔۔ رمضان کی آمد اور دل کی بیداری
رحمتوں کا مہمان ۔۔۔ رمضان کی آمد اور دل کی بیداری رمضان المبارک وہ روح پرور مہینہ ہے جسے رب کریم نے امت مسلمہ کے لیے رحمت، مغفرت اور نجات کا پیامبر بنا کر بھیجا ہے۔ یہی وہ بابرکت زمانہ ہے جس کے متعلق قرآن مجید میں ارشاد ہوا ۔۔۔۔ “يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ” (سورۃ البقرہ، آیت 183) اس آیت میں رمضان کی پوری حقیقت سمو دی گئی ہے کہ روزہ محض بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ نفس کی تطہیر، دل کی صفائی اور روح کی بلندی کا ذریعہ ہے۔ اسی مہینے کی عظمت بیان کرتے ہوئے قرآن میں ارشاد ہوتا ہے۔ “شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ” (سورۃ البقرہ، آیت 185) یعنی رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لیے ہدایت اور حق و باطل میں فرق کرنے والی روشن دلیل ہے۔ سرکار دو عالم ﷺ نے اس مہینے کی آمد کو رحمتوں کی بہار قرار دیا اور فرمایا۔۔۔۔ “إِذَا جَاءَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ، وَغُلِّقَتْ أَبْو...