جمی بھائی........ منظر بھائی کی "یادوں کے جگنو
"یادوں کے جگنو"
جمی بھائی........ منظر بھائی کی "یادوں کے جگنو"
جمی بھائی........ منظر بھائی کی صورت میں ایک خوشگوار یاد
بچپن کی گلیوں سے نکل کر برسوں بعد ایک نام جب دل کے دریچے پر دستک دیتا ہے تو یادیں جگنو بن کر چمکنے لگتی ہیں، منظر بھائی کی صورت میں صرف ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک پورا دور ایک خوشبو اور ایک محبت پھر سے لوٹ آئی
جو لوگ دل میں بستے ہیں وہ منظر کبھی دھندلا نہیں کرتے، کہتے ہیں کہ زندگی کی سب سے قیمتی دولت یادیں ہوتی ہیں اور اگر یہ یادیں فردوس کالونی کی گلیوں سے جڑی ہوں تو پھر وہ صرف یادیں نہیں جگنو بن جاتی ہیں چمکتی، مہکتی، اور دل کو گدگداتی ہیں۔
انہی جگنوؤں میں سے ایک دن اچانک ایک نام چمکا، (منظر الحق )
ادبی گروپ میں تعارف ہوا تو ذہن میں ہلکی سی گھنٹی بجی کچھ جانا پہچانا سا لگا
میں نے پوچھ ہی لیا
کیا آپ جسٹس ظہور الحق صاحب کے صاحبزادے ہیں
جواب ملا ۔ جی ہاں
بس پھر کیا تھا،
میں تو خوشی سے بےساختہ بول اٹھا
ارے جمی بھائی، یہ تو آپ نکلے
ادھر سے محبت بھری ہنسی سنائی دی اور آواز آئی
آپ تو میرے کوئی بہت قریبی ہیں، یہ نام تو صرف میرے خاندان اور محلے والے جانتے ہیں۔
دل مسکرا اُٹھا،
جیسے پرانا آئینہ صاف ہو گیا ہو اور اس میں بچپن کا منظر جھلکنے لگا ہو
پھر میں نے ان کے بڑے بھائی سلمی بھائی کا حال پوچھا تو لمحہ بھر کو خاموشی چھا گئی۔
نرمی سے بولے
تین چار سال قبل ان کا انتقال ہو گیا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
دل بھر آیا پر دعا لبوں پر آ گئی۔
اللہ ان کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے۔
یہ ملاقات یہیں تک محدود نہیں رہی۔
پچھلے سال لندن سے پاکستان آئے تو جنوری کی ایک یادگار شام 14 جنوری 2024، بروز اتوار شام 5 بجے
Habit Auditorium
میں منظر بھائی کی کتب کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔
میں اور میرے ہمدم دیرینہ جمال عرف جمی وہاں شریک ہوئے۔
ادب کی روشنی محبت کی خوشبو اور چائے کی ہلکی بھاپ ہر چیز میں ایک مانوس مہک تھی۔
منظر بھائی ۔۔۔۔ پیشے کے اعتبار سے سرجن ہیں مگر انداز ایسا کہ گویا دلوں کے جراح
خود کو شوق سے (جراح) کہتے ہیں
جسم کے زخم تو سب دیکھ لیتے ہیں پر جو دل پر لگتے ہیں ان کا علاج جراح ہی جانتا ہے،
ان کی حاضر جوابی، دلنشین اور شگفتہ انداز محفل میں بہار لے آیا۔
جب اسٹیج پر آئے تو سفید بال پر وقار چہرہ، اور نرم مسکراہٹ لیے یوں لگ رہا تھا جیسے کوئی خوشبو برسوں بعد کمرے میں لوٹ آئی ہو۔
ان کی باتوں میں بچپن کی شوخیاں بھی تھیں، اور عمر کی دانش بھی۔
گفتگو کے درمیان جب کہتے
ہم تو جراح ہیں صاحب،
تو محفل قہقہوں سے گونج اٹھتی۔
ان کی کتب کے عنوانات، اسلوب، اور انداز بیاں میں ایک خاص جمال ہے،
علم، مشاہدہ، تجربہ اور محبت کا ایسا امتزاج جو قاری کو نہ صرف متاثر کرتا ہے، بلکہ قربت کا احساس بھی دیتا ہے۔
وہ شام صرف ایک ادبی تقریب نہیں تھی، بلکہ یادوں کی تجدید، رشتوں کی تجلی، اور محبت کی شیرینی تھی۔
اللہ رب العزت فردوس کالونی کے اس مہربان، باوقار اور علم دوست خاندان ، جناب جسٹس ظہور الحق (مرحوم)، سلمی بھائی (مرحوم)، اور منظر بھائی کے تمام مرحوم اہل خانہ سب کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور ان کی نیکیوں، محبتوں، اور علم و ادب کی روشنی کو جاری و ساری رکھے۔
یہ جگنو چمکتے رہیں کہ یہی اصل دولت ہے، یہی اصل رشتہ۔
گلیوں سے نکل کر برسوں بعد ایک نام جب دل کے دریچے پر دستک دیتا ہے تو یادیں جگنو بن کر چمکنے لگتی ہیں، منظر بھائی کی صورت میں صرف ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک پورا دور ایک خوشبو اور ایک محبت پھر سے لوٹ آئی
جو لوگ دل میں بستے ہیں وہ منظر کبھی دھندلا نہیں کرتے، کہتے ہیں کہ زندگی کی سب سے قیمتی دولت یادیں ہوتی ہیں اور اگر یہ یادیں فردوس کالونی کی گلیوں سے جڑی ہوں تو پھر وہ صرف یادیں نہیں جگنو بن جاتی ہیں چمکتی، مہکتی، اور دل کو گدگداتی ہیں۔
انہی جگنوؤں میں سے ایک دن اچانک ایک نام چمکا، (منظر الحق )
ادبی گروپ میں تعارف ہوا تو ذہن میں ہلکی سی گھنٹی بجی کچھ جانا پہچانا سا لگا
میں نے پوچھ ہی لیا
کیا آپ جسٹس ظہور الحق صاحب کے صاحبزادے ہیں
جواب ملا ۔ جی ہاں
بس پھر کیا تھا،
میں تو خوشی سے بےساختہ بول اٹھا
ارے جمی بھائی، یہ تو آپ نکلے
ادھر سے محبت بھری ہنسی سنائی دی اور آواز آئی
آپ تو میرے کوئی بہت قریبی ہیں، یہ نام تو صرف میرے خاندان اور محلے والے جانتے ہیں۔
دل مسکرا اُٹھا،
جیسے پرانا آئینہ صاف ہو گیا ہو اور اس میں بچپن کا منظر جھلکنے لگا ہو
پھر میں نے ان کے بڑے بھائی سلمی بھائی کا حال پوچھا تو لمحہ بھر کو خاموشی چھا گئی۔
نرمی سے بولے
تین چار سال قبل ان کا انتقال ہو گیا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
دل بھر آیا پر دعا لبوں پر آ گئی۔
اللہ ان کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے۔
یہ ملاقات یہیں تک محدود نہیں رہی۔
پچھلے سال لندن سے پاکستان آئے تو جنوری کی ایک یادگار شام 14 جنوری 2024، بروز اتوار شام 5 بجے
Habit Auditorium میں منظر بھائی کی کتب کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔
میں اور میرے ہمدم دیرینہ جمال عرف جمی وہاں شریک ہوئے۔
ادب کی روشنی محبت کی خوشبو اور چائے کی ہلکی بھاپ ہر چیز میں ایک مانوس مہک تھی۔
منظر بھائی ۔۔۔۔ پیشے کے اعتبار سے سرجن ہیں مگر انداز ایسا کہ گویا دلوں کے جراح
خود کو شوق سے (جراح) کہتے ہیں
جسم کے زخم تو سب دیکھ لیتے ہیں پر جو دل پر لگتے ہیں ان کا علاج جراح ہی جانتا ہے،
ان کی حاضر جوابی، دلنشین اور شگفتہ انداز محفل میں بہار لے آیا۔
جب اسٹیج پر آئے تو سفید بال پر وقار چہرہ، اور نرم مسکراہٹ لیے یوں لگ رہا تھا جیسے کوئی خوشبو برسوں بعد کمرے میں لوٹ آئی ہو۔
ان کی باتوں میں بچپن کی شوخیاں بھی تھیں، اور عمر کی دانش بھی۔
گفتگو کے درمیان جب کہتے
ہم تو جراح ہیں صاحب،
تو محفل قہقہوں سے گونج اٹھتی۔
ان کی کتب کے عنوانات، اسلوب، اور انداز بیاں میں ایک خاص جمال ہے،
علم، مشاہدہ، تجربہ اور محبت کا ایسا امتزاج جو قاری کو نہ صرف متاثر کرتا ہے، بلکہ قربت کا احساس بھی دیتا ہے۔
وہ شام صرف ایک ادبی تقریب نہیں تھی، بلکہ یادوں کی تجدید، رشتوں کی تجلی، اور محبت کی شیرینی تھی۔
اللہ رب العزت فردوس کالونی کے اس مہربان، باوقار اور علم دوست خاندان ، جناب جسٹس ظہور الحق (مرحوم)، سلمی بھائی (مرحوم)، اور منظر بھائی کے تمام مرحوم اہل خانہ سب کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور ان کی نیکیوں، محبتوں، اور علم و ادب کی روشنی کو جاری و ساری رکھے۔
یہ جگنو چمکتے رہیں کہ یہی اصل دولت ہے، یہی اصل رشتہ۔
اختر شیخ

Comments
Post a Comment