ترجمان نامہ، بجلی گئی، ترجمان آ گیا


 

ترجمان نامہ، بجلی گئی، ترجمان آ گیا


ابا جان کہہ رہے تھے بیٹا، اندھیرے میں مت بیٹھا کر، نظر کمزور ہو جائے گی ،

میں نے کہا ابا، اندھیرے میں بیٹھنے کا اختیار اب ہمارے پاس کہاں رہا؟؟؟؟؟؟

یہ تو کے الیکٹرک اور اُس کے جھوٹے ترجمانوں کی جاگیر ہے۔ 

کیا کمال کا ترجمان ہے بھائی،

ایسا اعتماد تو قصائی کے ہاتھ میں چاقو دیکھ کر بھی بکرا نہیں کرتا، جتنا یہ صاحب ستر فیصد روشن کراچی کے دعوے کرتے ہیں۔


فرماتے ہیں، جن فیڈرز پر بل بھرے جاتے ہیں وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی ، گویا باقی ماندہ شہر بجلی نہیں، رشتہ مانگنے آیا ہو

اور ترجمان صاحب کے والدین انکار کر کے دروازہ بند کر چکے ہوں۔ ان کی زبان سے لوڈشیڈنگ فری ایسا نکلتا ہے


جیسے کسی فقیر کے منہ سے میں بادشاہ ہوں ۔۔۔۔۔۔ 


حضور والا ۔۔۔۔۔

جن علاقوں کا آپ نے ذکر فرمایا ہے وہاں تو سورج بھی لوڈشیڈنگ کے خوف سے دیر سے نکلتا ہے

اور بادل تو دن دیہاڑے دھوپ مانگتے ہیں۔


اب تو ہر گلی، ہر چھت، ہر دروازہ، ہر پنکھا،

اور ہر مچھر چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے

بجلی نہیں آتی، پر ترجمان کا بیان ضرور آ جاتا ہے ۔ 

ایسے بے نیازی سے لتھڑے جملے تو بادشاہوں کے درباری بھی نہیں بولتے تھے۔  بس دعا ہے کبھی ترجمان صاحب خود بھی اس فیڈر پر منتقل ہو جائیں، جہاں بل بھی بھرا جاتا ہے، مگر بجلی پھر بھی چھٹیوں پر ہوتی ہے۔


اختر شیخ

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ