جھوٹ اتنا پھیلاؤ کہ سچ لگنے لگے


 

جھوٹ اتنا پھیلاؤ کہ سچ لگنے لگے




جھوٹ کی کثرت اور سچ کی تنہائی میں زمانۂ حاضر کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ جھوٹ کو اس قدر پھیلایا جاتا ہے کہ وہ سچائی کا لبادہ اوڑھ لیتا ہے۔ بار بار دہرانے سے جھوٹ کی گرد غبار آنکھوں کو دھندلا دیتی ہے اور لوگ اصل حقیقت کو دیکھنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں۔ سچ اگرچہ بظاہر کمزور دکھائی دیتا ہے، لیکن اس کی جڑیں زمین کی گہرائیوں میں پیوست ہوتی ہیں۔ جھوٹ وقتی طور پر بلند و بالا نظر آتا ہے مگر تیز ہوا کا ایک جھونکا ہی اس کی بنیادیں ہلا دیتا ہے۔ ہمارے معاشرے کی کمزوری یہ ہے کہ ہم نے تحقیق اور چانچ پڑتال کو چھوڑ دیا ہے۔ ہم سننے اور پڑھنے کو ہی کافی سمجھتے ہیں، اور بغیر سوچے سمجھے آگے بڑھا دیتے ہیں۔ یہی بے احتیاطی جھوٹ کو طاقت دیتی ہے اور سچ کو تنہائی میں دھکیل دیتی ہے۔ یاد رکھئے، سچ کی روشنی کو جھوٹ کے اندھیرے کبھی مستقل نہیں ڈھانپ سکتے۔ ہمیں اپنے قول و فعل سے سچائی کو مضبوط کرنا ہے تاکہ آنے والی نسلیں حق اور باطل میں فرق پہچان سکیں۔


اختر شیخ

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ