اہلیان کراچی کو دلی مبارک ہو ۔
اہلیان کراچی کو دلی مبارک ہو ۔ 🥳
دنیا کے گندے ترین شہروں میں ہم اب نمبر 2 پر ہیں ۔۔۔ 🏆
جی ہاں ترقی کی وہ دوڑ جس میں ہم نے پانی، بجلی، تعلیم، صحت ۔۔۔ سب ہار دی۔۔
آخرکار گندگی میں ہم جیت ہی گئے ۔۔
شہر میں نالے ایسے بہہ رہے ہیں جیسے حکومت کے وعدے ۔۔۔ بس بہتے ہی چلے جاتے ہیں ۔۔۔
گٹر ایسے ابل رہے ہیں جیسے الیکشن سے پہلے سیاستدانوں کے دعوے،
سڑکوں پر کچرا ایسے بکھرا پڑا ہے جیسے ترقیاتی فنڈز کے آڈٹ۔۔۔۔
لیکن ایک بات کا شکر ہے، کہ شہر میں جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے اپنی حد تک واقعی کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں ۔ ورنہ تو پورے ملک کی اجتماعی دعا تھی کہ کراچی کو عالمی گند کپ ملے ۔۔
🏆🌍
مگر یہ جماعتی بھی نہ۔۔۔۔۔ 😄
نہ خود کچرا پھیلانے دیتے ہیں نہ میئر کراچی مرتضیٰ صاحب کو گند کا عالمی کپ کا وصول کرنے دیتے ہیں،
ایسے لگتا ہے جیسے یہ دل سے نہیں چاہتے کہ کراچی نمبر 1 گندا شہر بنے ۔۔۔۔
ارے جماعتی بھائی تھوڑا ملک کا نام تو روشن ہونے دو نا۔ 😂
سندھ حکومت کو بھی تہہ دل سے مبارک ہو
آپ نے ایک زندہ دل، روشنیوں کے شہر کو آہستہ آہستہ کوڑے کے ڈھیر میں بدل کر دنیا کو ثابت کر دیا کہ استقامت ہو تو کچھ بھی ممکن ہے ۔۔۔
حکومت سندھ سے گزارش ہے کہ اب تو شہر کے داخلی راستے پر بورڈ لگا دیں ۔
۔۔۔ خوش آمدید ۔۔۔
آپ داخل ہو چکے ہیں دنیا کے دوسرے گندے ترین شہر میں۔ احتیاطاً ناک بند رکھیں 😷
اور عوام کو مشورہ ہے کہ اگر نالے، کچرے اور تعفن سے جی بھر جائے
تو فوراً واٹس ایپ پر تصویر لگائیں، کیپشن لکھیں ۔۔۔
سیاحت کے لیے لاہور نہیں، کراچی آئیں بقول بلاول صاحب کے ہمارے یہ نالہ پیرس سے کم نہیں 🛶
بس تھوڑا حوصلہ رکھو
حکومت سندھ مستقل مزاج ہے۔ اگر حکومت نے اسی طرح کام جاری رکھا، تو اگلے سال گند کا عالمی نمبر 1 اپنا ہی ہوگا
(اگر جماعتی بیچ میں نہ آئے تو) 😜🤪
اختر شیخ

Comments
Post a Comment