آدھی صدی بعد وہی چہرا وہی مسکراہٹ


 

یادوں کے جگنو


آدھی صدی بعد وہی چہرا وہی مسکراہٹ ۔۔۔۔۔ 


کبھی کبھی وقت اچانک پلٹتا ہے اور ہمیں وہاں لے جاتا ہے جہاں ہم برسوں پہلے اپنا بچپن، اپنی مسکراہٹیں اور خواب چھوڑ آئے تھے ۔۔۔۔۔۔


ایسا ہی ایک لمحہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ 


آج میرے دامن عمر میں جگنو کی طرح ٹمٹمایا، جب شاہد رضا سے ملاقات نصیب ہوئی ۔۔۔۔۔۔ وہی شاہد، میرے کلاس فیلو میرے ساتھی میرے ہمسفر ۔۔۔۔۔ 


یہ وہ رفیق تھا جو 1974 میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1، ناظم آباد نمبر 2، نزد غالب لائبریری میں میرے ساتھ تعلیمی دنوں کا حصہ رہا۔


پھر وقت ہمیں کہاں کہاں لے گیا ۔۔۔ لیکن دل کے کسی کونے میں اس چہرے کی تلاش کبھی ختم نہ ہوئی۔


عرصے سے رابطہ کی تمنا تھی۔ 

پھر طارق اے خان  ہمارے ایک اور اسکول کے ساتھی، پرانے دوست کی محبت، رہنمائی اور تعاون سے میں امام بارگاہ جامعہ امامیہ ناظم آباد نمبر 2 جا پہنچا۔

وہاں ایڈمن مینیجر ذیشان حیدر جعفری صاحب کی خوش اخلاقی، محنت اور خلوص کی بدولت برسوں پرانے شاہد رضا سے رابطہ ممکن ہوا ۔۔۔۔۔


کچھ دن فون پر بات چیت ہوتی رہی  اور پھر طے ہوا کہ محرم میں امام بارگاہ رضویہ کے پاس ملاقات ہوگی۔


اور آج ۔۔۔۔ مغرب کے بعد فون آیا ۔۔۔۔

میں رضویہ آ گیا ہوں ۔۔۔ ملاقات کرو۔


دل جیسے بے اختیار ہو گیا ۔۔۔۔ 


یادیں جیسے دروازہ کھٹکھٹانے لگیں، وقت کا پہیہ الٹا چلنے لگا، مجھے دس بجے گلبہار ڈاکٹر صاحب کے مطب جانا تھا مگر اس سے پہلے شاہد سے ملنے نکل کھڑا ہوا ۔۔۔۔۔۔


اور وہ لمحہ ۔۔۔۔ وہ منظر ۔۔۔۔ شاہد سامنے تھا،  وہی چمک، وہی انداز 

ہمارا جوان آج بھی جوان ہی نکلا ۔۔۔۔


1975 کے بعد آج ہم پہلی بار آمنے سامنے بیٹھے مگر وقت کا دامن تنگ تھا۔ ڈاکٹر صاحب کا وقت ختم ہونے کو تھا، اس لیے ملاقات ادھوری سی رہ گئی۔۔ مگر وعدہ ہوا ۔۔۔ بہت جلد پھر ملاقات ہو گی، ان شاء اللہ۔


یقیناً، کچھ لمحے وقت کے خزانے میں ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی چمک باقی عمر کو روشن کر دیتی ہے۔


کیونکہ ۔۔۔۔۔ 

دل تو آج بھی ناظم آبادی ہے ۔ 


اختر شیخ

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ