گھر کا کھانا ، رشتے کا پہلا ٹیسٹ


 گھر کا کھانا ۔۔۔ رشتے کا پہلا ٹیسٹ

ہمارے ہاں رشتے داری کوئی سادہ سا معاملہ نہیں، یہ تو پورا انٹرویو ہوتا ہے۔ بس فرق اتنا ہے کہ انٹرویو کمپنی میں نہیں بلکہ لڑکی کے ڈرائنگ روم میں لیا جاتا ہے۔


پہلا سوال اکثر یہی ہوتا ہے ۔۔۔۔۔


بیٹی، تمہیں کھانا بنانا آتا ہے؟؟؟

یعنی جیسے زندگی گزارنے کے لیے محبت، اعتماد اور برداشت نہیں بلکہ پیاز کا بگھار زیادہ ضروری ہو۔


مگر جناب، تصویر میں لکھی بات نے تو کایا پلٹ دی ہے۔ آج کل تو اصل سوال یہ ہونا چاہیے۔

بیٹی، تمہیں کھانا کھا لینا آتا ہے یا نہیں؟؟؟


کیونکہ مسئلہ کھانا بنانے کا نہیں، کھانا کھانے کا ہے۔

یہی دیکھیے، آج کل نئی نسل کو گھر کا سالن دیکھ کر الرجی ہونے لگتی ہے۔ دال دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے ان پر ظلم عظیم ہوگیا ہو۔ اور آلو کی بھجیا کو دیکھ کر تو بس یوں منہ بنا لیتے ہیں جیسے کسی نے نوبل پرائز چھین لیا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔


انہیں چاہیے ہر وقت برگر، پیزا، لیز کے چپس اور ساتھ میں کولڈ ڈرنک کا غسل۔ اب ذرا سوچیں، جو لڑکی گھر کا کھانا دیکھتے ہی باہر کے فوڈ ڈیلیوری ایپ کی طرف دوڑ لگائے، اس کے ساتھ بیچارہ شوہر تنخواہ کہاں تک سنبھالے گا؟؟؟


سو بات یہ ہے کہ بیٹی کو کھانا بنانا آتا ہو یا نہ آتا ہو، یہ بعد کی بات ہے۔ پہلے یہ طے کریں کہ وہ گھر کی روٹی، سادہ دال، اور کبھی کبھار ساس کے ہاتھ کا قیمہ اور چاول خوشی خوشی کھا لے گی یا نہیں ۔۔۔۔ کیونکہ برگر سے محبت میں تو بجٹ لٹ جائے گا، لیکن دال روٹی کی محبت میں گھر بچ جائے گا۔


آخرکار رشتہ داری کا راز یہی ہے ۔۔۔۔ 


جو دل سے دال کھا لے، وہی زندگی کا اصل حال سنبھال لے ۔۔۔۔ 


اختر شیخ

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ