محفل یاراں۔۔۔ناظم آباد کے سنگ


 "یادوں کے جگنو"


محفل یاراں۔۔۔ناظم آباد کے سنگ


گزشتہ شب ناظم آباد نمبر 1 کی وہ بیٹھک پھر سے یو سی آفس کے پارک میں سجی…

وہی بیٹھک، جس سے میں اپنی آنکھوں کی تکلیف کے باعث کئی ماہ دور رہا۔ سات آٹھ مہینے کی یہ دوری دل پر بوجھ بنی رہی مگر شکر ہے کہ رب کریم نے کچھ افاقہ عطا کیا اور کچھ حوصلہ دیا، تو یوں اس ہفتے یہ دوسری بار محفل میں شریک ہونا نصیب ہوا ۔۔۔۔۔۔

محفل کا پورا جلال و جمال تو ابھی باقی ہے کیونکہ اصل رونق محفل، ہمارے ہادی بھائی، ان دنوں چھ ماہ کے قیام کے بعد امریکہ سے واپسی کی راہ پر ہیں۔ ان شاء اللہ وہ دس ستمبر کو کراچی پہنچیں گے۔ جان محفل کی آمد سے پھر وہی چہک، وہی رونق اور وہی روشنی لوٹ آئے گی۔ کل رات کی محفل میں عبد اللہ بھائی، ایوب بھائی، عرفان بھٹی، عمیر اکرم، طاہر انصاری، اقبال المعروف بالے بھائی اور یہ خاکسار شامل رہے۔ باتوں کی ڈور میں وقت کا احساس گم ہوگیا اور نشست نصف شب کو عبور کرتے ہوئے آخرکار دو بجے کے قریب برخاست ہوئی ۔۔

یہ بھی طے پایا کہ اب یہ محفل ہر ہفتے باقاعدگی سے منعقد ہوا کرے گی، تاکہ دلوں کی یہ روشنی اور رفاقتوں کی یہ چمک باقی رہے۔


کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دل تو آج بھی ناظم آبادی ہے۔


اختر شیخ

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ