برادر عزیز آصف بخش الہی یادوں کے البم کا مستقل صفحہ



برادر عزیز آصف بخش الہی یادوں کے البم کا مستقل صفحہ


آصف بخش الہی نام میں ہی ایسی سنجیدگی کہ لگے کوئی بڑے بزرگ، درویش صفت شخصیت ہوں، مگر ہمارے لیے ہمیشہ ہماری فیکٹری کے ڈیلی ممبر رہے۔ جی ہاں، وہی آصف بھائی جو روز آتے، ہنستے، چائے کے ہر گھونٹ کے ساتھ شوقیاں بگھارتے اور چلے جاتے۔ فیکٹری کی گھنٹی کیا بند ہوئی  ملاقاتوں کی گھنٹی بھی مدھم ہو گئی۔ روزانہ کا آنا جانا، ہنسی مذاق اور بے تکلف گفتگو اب دو تین ماہ کے وقفوں میں سمٹ گئی۔ مگر آصف بھائی ہیں کہ اب بھی فیملی ممبر جیسے ہی ہیں، چاہے ملاقات کم ہو یا زیادہ۔ آج تین چار ماہ بعد اچانک ملاقات ہو گئی۔ ان کے مخصوص مسکراہٹ بھرے چہرے اور لطیفوں کا وہی پرانا ذائقہ برقرار تھا۔ گفتگو میں وہی پرانی گرماہٹ اور چائے کے کپ میں وہی دیرینہ دوستی کا ذائقہ۔ مگر اس بار کچھ مختلف ہوا۔ میرے صاحبزادے احمد شیخ نے، جو آج کل کی یادیں محفوظ کرنے کے ماہر ہیں، فورا موبائل نکالا اور آصف بھائی کو (ڈیلی ممبر) سے ڈیجیٹل ممبر بنا دیا۔ آصف بھائی مسکراتے ہوئے بولے بھئی، پرانی یادیں دل میں محفوظ ہوتی تھیں، اور آج کل موبائل میں، اور یوں آصف بھائی کی مسکراہٹ، ہمارا قہقہہ، اور وہ لمحہ سب کچھ موبائل کی میموری میں قید ہو گیا، جو شاید کبھی واٹس ایپ پر، کبھی فیس بک پر، اور کبھی کسی خاندانی گروپ میں بطور (یادوں کا تحفہ) نمودار ہو گا۔

اختر شیخ

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ