ظم آباد اور ہم لالچ کے سودے اور علاقے کی تباہی ناظم آباد کا



ناظم آباد اور ہم  لالچ کے سودے اور علاقے کی تباہی

ناظم آباد کا جب بھی ذکر خیر آتا ہے تو اکثر میرے قابلِ احترام احباب یہ کہتے ہیں کہ اب ناظم آباد تباہ ہو گیا ہے جو بات پہلے تھی وہ اب باقی نہیں رہی۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس عظیم علاقے کی زوال پذیری کے اصل ذمہ دار کوئی اور نہیں خود ہم ناظم آبادی ہیں۔ وہ ناظم آبادی جو 80 اور 85 کی دہائی میں یہاں سے دیگر علاقوں میں منتقل ہو گئے، وہ تو اس تبدیلی کے ذمہ دار نہیں ۔۔۔ مگر اس کے بعد اکثر نے جائداد کی تقسیم کے معاملات میں اپنی زمینیں کسی موزوں اور اہل فرد کو دینے کے بجائے بلڈرز کے ہاتھ فروخت کر دیں، کیونکہ بلڈرز مافیا منہ مانگی قیمت ادا کرتا تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ پھر ہم کیوں بلڈرز کو الزام دیتے ہیں؟؟ کیا وہ آسمان سے فلیٹ لا کر ناظم آباد میں کھڑے کر رہے ہیں؟؟؟ 

اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایت
دامن کو ذرا دیکھ، ذرا بندِ قبا دیکھ

(مصطفیٰ خاں شیفتہ)

یہی حال ہوٹلوں کا بھی ہے۔ کیا یہ کسی نے ہم پر زبردستی مسلط کیے ہیں؟؟؟
ہرگز نہیں۔ یہ بھی ہماری ہی رضا مندی اور مالی لالچ کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ ہم نے خود اپنی علاقوں کے دروازے ان کے لیے کھولے، اور پھر آج یہی فیصلے پرانے باسیوں کی زندگی کو اجیرن بنا رہے ہیں۔ شور، ہجوم اور بے تحاشا عمارتوں کے درمیان وہ سکون کہاں جو کبھی اس علاقوں کی پہچان تھا۔

آپ ہی اپنے ذرا جور و ستم کو دیکھیں
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی

(وزیر علی صبا لکھنؤی)

معذرت کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حقیقت کچھ کڑوی ضرور ہے مگر یہی حقیقت ہے کہ ناظم آباد کو تباہ کرنے والے کسی اور دنیا سے نہیں آئے، بلکہ ہم نے ہی اپنی کمزوریوں، لالچ اور بھتہ گیری کے ذریعے انہیں یہ موقع دیا۔ اگر ہم چاہتے تو اپنے محلے کو سنبھال سکتے تھے، مگر ہم نے وقتی فائدے کو ترجیح دی اور اپنی علاقے کی پہچان کو قربان کر دیا۔

اختر شیخ

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ