ایثار کا چراغ اور قربانی کی منزل


 

ایثار کا چراغ اور قربانی کی منزل


ساری دنیا سے جیتنے والا باپ اپنی اولاد سے ہار جاتا ہے، یہ شکست دراصل شکست نہیں بلکہ وہ انمول کامیابی ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ انسان ساری زندگی دنیا کے دشت و بحر میں جدوجہد کرتا ہے، کائنات کی بازی جیتنے کے خواب میں اپنی خواہشات کو قربان کرتا ہے، اپنی راحتوں کو چھوڑ دیتا ہے، اپنے شب و روز کو محنت اور ایثار کی بھٹی میں جھونک دیتا ہے، صرف اس لیے کہ اس کی اولاد کا چہرہ مسکرائے، اس کے قدم ڈگمگائیں نہیں، اس کے خواب ادھورے نہ رہیں۔ باپ کی ہمت صبر کی انتہا کو چھو لیتی ہے، وہ تھکن کو دل پر آنے نہیں دیتا، مگر جب اپنی ہی اولاد کے آگے دل ناتواں ہو جائے تو یہی لمحہ انسان کی اصل سرشاری ہے۔ وہ خوشی سے اپنی ہار قبول کر لیتا ہے، اس لیے کہ اس کی ہار دراصل اولاد کی جیت ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں باپ کا غرور ٹوٹتا نہیں بلکہ عروج پاتا ہے، یہی وہ لمحہ ہے جہاں وہ دنیا کی ساری فتوحات بھلا کر اس ایک شکست پر فخر کرتا ہے۔ یہ ہار محبت کی معراج ہے، قربانی کی منزل ہے، ایثار کا چراغ ہے۔ دنیا کے تاجور، فاتح اور حکمران بھی ایسی شکست سے محروم ہیں جسے صرف ایک باپ جانتا ہے۔ یہ شکست نہیں بلکہ اس کے دل کی فتح ہے، اس کی روح کا سکون ہے، اور اس کی زندگی کا اصل حاصل ہے۔


اختر شیخ

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ