مری سادگی دیکھ، کیا چاہتا ہوں


 یادوں کے جگنو


(کراچی کی برفانی خواب)


مری سادگی دیکھ، کیا چاہتا ہوں ۔۔۔

کراچی کو برسوں بارش کے پانی میں ڈوبتے دیکھا ہے۔ نالے ابلتے رہے سڑکیں تالاب بنتی رہیں اور اہل شہر کشتی کے بغیر تیرنے کی مشق کرتے رہے۔ مگر دل کا بچپن ابھی بھی ضدی ہے۔ اب جی چاہتا ہے کہ کبھی اس شہر کو برف میں ڈھکا ہوا بھی دیکھوں ۔۔۔۔۔۔

سوچ کر ہی ہنسی آتی ہے ۔۔۔ صدر میں خریداروں کی بجائے بچے برف کے گولے اچھال رہے ہوں، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک جام نہیں بلکہ برف کے گولوں کا جم لگا ہو۔ لیاری ایکسپریس وے پر گاڑیاں دوڑنے کے بجائے بچے برف پر سلائیڈ کر رہے ہوں۔ کچرے کے ڈھیر پر اگر برف جم جائے تو کم از کم منظر سہانا ہو جائے ۔۔ کے الیکٹرک کی جگہ کے کولڈک نام کی کمپنی ہو جو بجلی نہیں بلکہ برفانی ہوا فراہم کرے۔ واٹر بورڈ اعلان کرے ۔ اب پائپ سے پانی نہیں نکلے گا بلکہ برف کے کیوبز ملیں گے۔ برتن نہیں، کولر ساتھ لائیے ۔ 😄


ٹینکر مافیا بھی نیا کاروبار شروع کر دے ۔۔ پانی کے نہیں بلکہ برف کے ٹرک چلیں اور لوگ لائن میں بالٹیاں نہیں بلکہ تھیلے لے کر برف خریدنے نکلیں۔


اور ہاں وہی پرانا جملہ بھی بدل جائے ۔۔ کراچی میں دو ہی موسم ہیں،

بجلی جانے کا اور پانی آنے کا۔ اب سنائی دے کراچی میں دو ہی موسم ہیں، برف پگھلنے کا اور دوبارہ جم جانے کا ۔۔ لیکن ایک بات طے ہے ۔۔ کراچی کے لوگ اگر برف میں ڈھک بھی گئے تو تب بھی خوش دلی سے کہیں گے، چلو جی، اب تو کراچی میں بھی اسکیئنگ شروع ہو سکتی ہے 


کیونکہ…

دل تو آج بھی ناظم آبادی ہے۔


اختر شیخ


😎😂😎😂😎

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ