نیپرا + کے الیکٹرک = عوام کا امتحان
نیپرا + کے الیکٹرک = عوام کا امتحان
کراچی والوں کو مبارک ہو، ایک اور
"خفیہ محبت نامہ"
نیپرا نے کے الیکٹرک کو لکھا ہے ، ویسے تو دونوں ادارے اکثر ایک دوسرے سے (خاموش محبت) کرتے ہیں لیکن جب عوام چیخنے لگتی ہے تو خط بازی شروع ہو جاتی ہے، جیسے کوئی لڑکا روز لڑکی کو تنگ کرے اور پھر محبت بھرا نوٹ دے کر کہے ،
آئندہ نہیں کروں گا بس آج آخری بار ہے۔
نیپرا اور کے الیکٹرک کی یہ جوڑی اب رام اور شام بن چکی ہے۔
نیپرا شور سنتا ہے کان کھجاتا ہے، پھر کے الیکٹرک کو ایک نرالا سا خط بھیج دیتا ہے۔
کے الیکٹرک وہ خط پڑھ کر ہنستا ہے چائے پیتا ہے اور سوچتا ہے
واہ، چلو پھر بچ گئے ۔
کراچی کے عوام اب صرف بجلی کے منتظر نہیں رہتے وہ کے الیکٹرک کی شکل دیکھ کر لوڈشیڈنگ کا وقت اندازہ لگا لیتے ہیں۔
صبح 10 بجے بجلی گئی
دوپہر 2 بجے ہنڈیا کچی رہ گئی
شام 6 بجے بچے چیخ رہے ہیں
رات 9 بجے پنکھا بند نیند غائب
رات 12 بجے صرف نیپرا کا خط اور کے الیکٹرک کی فاتحانہ مسکراہٹ
لوگ پوچھتے ہیں
آخر نیپرا کرتا کیا ہے؟؟؟؟
تو جواب آتا ہے
نیپرا صرف تب نظر آتا ہے جب بجلی نظر نہ انے کا شور ہوتا ہے
نیپرا کے دفتر میں ایک خاص الماری ہے جس میں خطوط برائے عوام کی تسلی رکھے جاتے ہیں۔
جب بھی عوام شور مچائے ایک خط نکالا بھیجا تصویر کھنچوائی اور مسئلہ ختم ۔
کے الیکٹرک والے پھر ہنستے ہوئے کہتے ہیں، چلو بھائی، عوام کو دو گھنٹے کی امید اور ہمیں چھ مہینے کی چھوٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی والوں کا مطالبہ اب صرف بجلی نہیں انصاف بھی ہے ۔ نیپرا اور کے الیکٹرک کو عوامی عدالت میں پیش کیا جائے۔
جہاں سوال ہو۔
بجلی کہاں ہے؟؟؟؟
بل کیوں آ رہا ہے؟؟
اور یہ خط کس کام کا ہے؟؟؟؟
آخر میں کراچی والو کا پیغام
نیپرا اور کے الیکٹرک کا رشتہ بالکل ساس اور بہو جیسا ہے لڑائی صرف دکھاوے کی دل سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں
عوام جان چکے ہیں کہ اندھیرے نیپرا کے خط سے نہیں انصاف سے ختم ہو گا ۔
اختر شیخ

Comments
Post a Comment