شرکائے جلوس کی ضیافت


 شرکائے جلوس کی ضیافت کے لئے برادر عزیز، بھائی عبدالحکیم عرف نعیم بھائی کے دولت کدے پر چائے کی تیاری اور بعد جلوس آمد پر شرکائے جلوس کی بن کباب، بن، کیک اور چائے سے تواضع کی گئی بھائی نعیم کی خلوص بھری محبت ہی تھی کہ دو تین برس بعد اس اجتماع میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ آنکھوں کی تکلیف کے باعث گزشتہ دو سال شرکت نہ کر سکا تھا، لیکن اس بار نعیم بھائی نے ہنس کر کہہ دیا، اختر بھائی، اس سال کوئی معذرت قبول نہیں کی جائے گی، شرافت سے تشریف لائیے گا۔ سو ہم بھی کہاں انکار کر سکتے تھے … آخر تعلق نبھانے والے ہیں۔


جبیں جھک گئی ہے عقیدت سے میری

نگاہوں میں ہے نقش پائے محمد ﷺ


دل و جاں انہی پر نچھاور کروں میں

ہے ساری محبت برائے محمد ﷺ


(اختر شیخ)


اللہ کریم اس بابرکت محفل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ہمیں ہمیشہ حضور ﷺ کی محبت میں سرشار رکھے اور شفاعت مصطفی ﷺ ہمارے نصیب میں فرمائے۔ آمین

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ