بھائی اقبال احمد شیخ


 

"یادوں کے جگنو" 


بھائی اقبال احمد شیخ


آج 30 اپریل ہے۔

آج ہمارے بڑے بھیا، اقبال احمد شیخ کی تیرہویں برسی ہے۔


اقبال بھائی ہمارے لیے محض بڑے بھائی نہ تھے، بلکہ ایک شفیق سایہ، خاموش مزاج، اور بےپناہ محبت کرنے والی شخصیت تھے۔

ان کی موجودگی میں سکون تھا، ان کی خاموشی میں شفقت، اور ان کی آنکھوں میں وہ بےآواز دعائیں تھیں

جو دل کو تھپک کر سلا دیتی ہیں۔

انہوں نے جامعہ کراچی سے ایم اے اکنامکس کیا۔ عملی زندگی میں کاروبار کو اپنایا اور اپنی آخری سانس تک محنت، دیانت، اور استقامت سے اسے سنبھالتے رہے۔

ان کی کامیاب زندگی، کردار کی بلندی اور سادہ طبیعت ہم سب کے لیے آج بھی ایک مثال ہے۔


جانے والے کبھی نہیں آتے،

جانے والوں کی یاد آتی ہے،


واقعی، جانے والے نہیں آتے ۔۔۔۔۔۔


مگر یادیں ۔۔۔

یادیں ہر لمحہ ساتھ نبھاتی ہیں۔

کبھی کسی خاموشی میں،

کبھی کسی خوشبو میں،

کبھی دل کی گہرائی میں اچانک آ نکلتی ہیں ،

اور آنکھوں کو نم،

اور دل کو بھر دیتی ہیں۔


ہم سب بہن بھائی

دل سے دعاگو ہیں

کہ اللہ تعالی ہمارے پیارے بھائی،

اقبال احمد شیخ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،

اور ان کی یادوں کو ہمارے لیے باعث برکت بنائے۔


 بھائی، آپ ہمارے دلوں میں، ہماری دعاؤں میں، اور "یادوں کے جگنو" میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

اختر شیخ

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ