ہم دردِ دل کے بدلے ہم درد برتن


 ہم درد دل کے بدلے ہم درد برتن


سسرال سے آتا ہے سالوں کا جواب آخر

آتے ہیں سسر آخر، کرتے ہیں خطاب آخر


بچنا ہے اگر بیوی کی جھڑکیوں سے تم کو

فرمائشیں اس کی اول، سوچا کرو جاب آخر


میں تجھ کو بتاتا ہوں خاوند کی حیاتی کچھ

بیگم کی سنو اول، اور پکڑو کتاب آخر 😄


آج میں نے دل مضبوط کیا اور سسر صاحب کے سامنے فریاد رکھی،

پاپا، آپ کی بیٹی نے تو میری زندگی مشکل کر دی ہے۔

ہر روز کہتی ہیں کہ،


ذرا لہسن چھیل دو،


ذرا پیاز کاٹ دو،


یار برتن دھو لو،


اور ہاں، کبھی کبھار کپڑے بھی دھونا پڑ جاتے ہیں 🙏


پاپا مسکرا کر بولے،

بیٹا، اس میں گھبرانے والی کیا بات ہے؟


دیکھو، لہسن اگر ذرا سا گرم کر لو تو چھلنا آسان ہو جاتا ہے۔

پیاز کو کاٹنے سے پہلے ٹھنڈے پانی میں رکھ دو، آنکھوں میں جلن نہیں ہوگی۔

برتن پہلے پانی میں بھگو دو تو چمک اٹھیں گے،

اور کپڑوں کو سادہ پانی میں ڈال کر پھر سرف میں ڈالو تو داغ بھی فوراً نکل آئیں گے ۔۔


میں چند لمحے انہیں دیکھتا رہا، پھر آہستہ سے کہا،

یار پاپا، میں تو شکایت کرنے آیا تھا،


لیکن لگتا ہے آپ تو خود بھی ماہر گھریلو امور ہیں ۔ 😅


پاپا ہنس کر بولے،

اختر میاں، تجربہ ایسے ہی نہیں ملتا…

بیوی تو بیوی ہوتی ہے ۔۔ 


میں نے زیر لب کہا،


اب سمجھ آیا کہ ہم درد دل کے بدلے ہم درد برتن کیوں کہتے ہیں۔۔ 😄


اور تب دل سے آواز آئی...

شادی کے بعد جب شکایت کرنے بیٹھو،

تو پتہ چلتا ہے کہ سسر صاحب خود بھی پرانے محاذ کے سپاہی ہیں۔ 😄


اب سوچتا ہوں، یہ تحریر اپنے سب سالوں (بھائیوں) اور سالیوں (بہنوں) کو بھیج دوں،


کیونکہ اب ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔

فرق بس اتنا ہے کہ کوئی برتن دھوتا ہے، کوئی جھاڑو لگاتا ہے،

اور سب دل ہی دل میں ایک ہی دعا مانگتے ہیں ۔۔ 


یا اللہ، ہم منسٹر کا موڈ اچھا رہے 😅


آخر میں بس اتنا کہہ دوں ۔۔۔۔۔

اصل ہیرو وہ ہیں جو بیوی کے دل اور سنک دونوں کے ساتھ ایڈجسٹ کر لیں ۔۔۔۔۔۔


اور پھر بھی مسکرا کر چائے مانگ لیں۔ ☕😄





یہ تو گھریلو محاذ پر مزاح کی پوری بزم سجی تحریر سب سالوں، سالیوں، دامادوں، اور سسرال کے تجربہ کار سپاہیوں کے لیے وقف ہے۔


اختر شیخ 


 😄😄😄😄😄

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ