سیف سٹی کے سائیڈ ایفیکٹس چالان آیا اور طوفان لایا
سیف سٹی کے سائیڈ ایفیکٹس
چالان آیا اور طوفان لایا
😀😄😄😄
اب قانون صرف سڑکوں پر نہیں، گھروں میں بھی نافذ ہو گیا ہے
کبھی زمانہ تھا جب چالان ہاتھ سے پکڑا دیا جاتا تھا، اور بات وہیں ختم ہو جاتی تھی۔
اب معاملہ الٹ ہو گیا ہے، چالان ای میل سے آتا ہے اور کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے
ہمارے ایک نوجوان دوست کے مطابق
چالان تو جمع کرا دوں گا، مگر گھر میں طوفان ختم نہیں ہو رہا۔۔۔۔
ہوا یوں کہ سیف سٹی والوں نے بڑی دیانت داری سے نہ صرف قانون نافذ کیا بلکہ انصاف کی خاطر چار تصویریں بھی بھیج دیں۔
ہر تصویر بولتی ہوئی، صاف اور بےرحم ۔۔
وقت، تاریخ، نمبر پلیٹ اور سب سے بڑھ کر ڈرائیور کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون کی واضح تصویر ۔۔۔۔۔
اب قانون نے تو اپنا فرض ادا کر دیا، مگر بیوی نے بھی اپنا حقِ سوال استعمال کیا ۔۔۔۔
یہ جو پیچھے بیٹھی ہے، یہ کون ہے؟؟؟؟
بس پھر کیا تھا، گھر میں مارشل لا لگ گیا۔
اب بیچارے شوہر کے پاس صرف دو راستے بچے تھے،
یا چالان بھرو، یا وضاحت دو اور دونوں ہی راستے ناکامی کی شاہراہ پر جا نکلے۔
پہلے زمانے میں سیف سٹی کا مطلب ہوتا تھا محفوظ شہر
اب مطلب کچھ یوں بن گیا ہے،
غیر محفوظ شوہر 😀
قانون تو خیر قائم ہو گیا، مگر ازدواجی سکون کا ایمرجنسی بریک دب گیا ہے۔
دراصل، سیف سٹی کیمرے شواہد دیتے ہیں، شعر نہیں۔
ان میں وہ گنجائش نہیں جو نوجوان جیسے شوہر اپنی صفائی میں رکھتے ہیں۔
بیوی کی آنکھوں میں تصویر فوکس ہو جائے تو شوہر کی قسمت آؤٹ آف فوکس ہو جاتی ہے۔
لہٰذا، میری طرف سے ایک مودبانہ گزارش ہے بلکہ عرض تمنا سمجھ لیجیے ۔۔۔۔
کہ سیف سٹی والے چالان ضرور بھیجیں، مگر صرف ڈرائیور کا چہرہ۔
پیچھے بیٹھی سواری کو قانونی پردے میں رہنے دیا جائے۔
ورنہ ایک غلط موڑ صرف ٹریفک نہیں، زندگی کا رخ بھی بدل دیتا ہے۔
آخر میں بس اتنا ہی کہنا ہے کہ شہر تو محفوظ ہو گیا ہے، اب خدارا شادی شدہ زندگی بھی محفوظ رہنے دیجیے 😄😄😄
اب سیف سٹی کے ڈر سے
شوہر کہتا ہے بیوی سے
چلو پیدل چلتے ہیں،
گاڑی خطرناک ہے۔ 😄
اختر شیخ

Comments
Post a Comment