میری چھوٹی سی بڑی بھتیجی … مجھ سے بڑی
میری چھوٹی سی بڑی بھتیجی … مجھ سے بڑی۔ 😀
کہتے ہیں اللہ نے رشتوں میں محبت کے ساتھ مزاح کا رنگ بھی تو ملایا ہے۔ ہماری بھتیجی یمنی شیخ نے اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا ہے۔ وہ 15 نومبر 2005 کو اس دنیا میں آئیں اور میں ان کے چھ دن بعد 20 نومبر 1957 کو۔
گویا انہوں نے پہلے ہی طے کر لیا تھا کہ میں اپنے تایا ابو سے چھوٹی نہیں رہوں گی۔
اب ہماری یہ چھ دن کی جنگ صرف کیلنڈر تک محدود نہیں۔ وہ معصومیت سے کہتی ہیں،
تایا ابو، میں آپ سے بڑی ہوں نا؟
پہلا کیک میرا حق ہے۔
میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ بٹیا، تایا چاہے عمر میں چھ دن چھوٹا ہو، پھر بھی تایا ہی ہوتا ہے۔
پھر 15 نومبر کو جب وہ کیک کاٹتی ہیں تو ان کی آنکھوں میں ایک عجیب سی فتح کی چمک ہوتی ہے،
گویا کہہ رہی ہوں کہ دیکھا تایا ابو، میں بڑی ہوں ۔۔
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
غالب
اور جب 20 نومبر کو میری باری آتی ہے تو وہ چھپ چھپ کر مسکراتی ہیں اور کہتی ہیں کہ چلیں ٹھیک ہے، آج سے آپ پھر بڑے ہوگئے۔
یہ تو اک رسم جہاں ہے جو ادا ہوتی ہے
ورنہ سورج کی کہاں سالگرہ ہوتی ہے
نامعلوم
مگر ہم دونوں جانتے ہیں کہ یہ لڑائی محبت ہی کا ایک روپ ہے۔ وہ چاہے کتنی ہی بڑی بن جائے، میری نظر میں تو وہ ہمیشہ وہی چھوٹی سی کڑیا رانی ہی رہے گی جسے میں نے پہلی بار گود میں اٹھایا تھا۔
کیا کر دیں صاحب؟
بس یہ کہ اس محبت بھری چھ دن کی جنگ کو جاری رکھا جاتا۔ کیونکہ یہی تو وہ انمول رشتہ ہے جس میں چھ دن کی یہ چھوٹائی، بڑائی، درحقیقت پیار و محبت اور اپنائیت کا انداز ہے۔
آخر میں، پہلا کیک ان کا ہو یا میرا، پہلا پیار تو ہمیشہ ان کا ہی رہے گا۔ 😊🎂
(ویسے بٹیا، تم چاہے عمر میں مجھ سے چھ دن بڑی ہو، پر تمہیں پتا ہے نا کہ تایا ابو کا دل ہمیشہ تمہارے لیے خاص محبت سے بھرا رہتا ہے۔)
زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
کسی آفت میں مبتلا نہ کرے
زندگی کے سفر میں تاریخیں بدلتی رہتی ہیں، مگر رشتوں کی حرارت نہیں بدلتی۔ کبھی وہ مجھے چھوٹا ثابت کرتی ہے، کبھی میں اسے بڑی ہونے کا فخر دیتا ہوں، لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہم دونوں کے دل میں ایک دوسرے کے لیے جو محبت ہے وہ ہر سالگرہ، ہر کیک اور ہر تاریخ سے کہیں بڑی ہے۔
اللہ میری اس شہزادی کو ہمیشہ خوش، سلامت اور اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔
آمین۔ 🌸
اختر شیخ

Comments
Post a Comment