جب استاد محترم عین الدین صاحب کی روشنی گھر کے آنگن میں اتری


 یادوں کا سایہ ۔۔۔ جب استاد محترم عین الدین صاحب کی روشنی گھر کے آنگن میں اتری


(یادوں کے جگنو سے ایک ورق)


آج دل ایک خوشگوار مسرت سے یوں لبریز ہوا جیسے کسی پرانی گلی میں اچانک بچپن کی خوشبو لوٹ آئے۔


گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1، ناظم آباد نمبر 2 کے سیشن 1973/74 کے میرے نہایت محترم و مکرم استادِ گرامی جناب عین الدین صاحب کے صاحبزادے عماد وقاص نے ازراہ محبت میرے غریب خانے کی دہلیز پر قدم رکھا تو لگا جیسے برسوں پرانی روشنی دروازے سے اندر آ گئی ہو۔


یہ ملاقات محض ایک دیدار نہ تھی، یہ تو ان سنہری یادوں کی تجدید تھی جو میرے طالب علمی کے زمانے کے نہ مٹنے والے چراغ ہیں۔


میرے استاد نے اک دیپ روشن کیا تھا سچائی کا،

اب ہر راہ میں اجالے میرے قدم چومتے ہیں۔


استاد محترم کی اولاد میں وہی شفقت، وہی وقار، وہی خوش اخلاقی دیکھ کر دل بے ساختہ ماضی کے خوبصورت لمحوں میں جا ٹھہرا، وہ لمحے جب استاد کی مسکراہٹ ایک نصیحت بن کر دل میں اترتی تھی اور ان کی ڈانٹ بھی کسی سایہ دار درخت کی طرح یخ بستہ دوپہروں میں سایہ بن جاتی تھی۔


کس طرح امانت نہ رہوں غم سے میں دلگیر،

آنکھوں میں پھرا کرتی ہے استاد کی صورت۔


میں دل کی گہرائیوں سے عماد وقاص کا ممنون ہوں کہ انہوں نے اپنے والد محترم کی نسبت سے مجھے یہ عزت بخشی، یہ ملاقات عطا کی۔

یہ شام، عماد وقاص کی آمد سے، یادوں کی ایک ایسی معطر شام بن گئی جس کی خوشبو شاید عمر بھر دل کے دریچوں میں بسی رہے گی۔  ♥️


اختر شیخ

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ