درد کی چھاؤں
جب احمد منہاج صاحب نے دریافت کیا کہ ۔۔۔۔ فیس بک پر آپ کی دوستوں کی فہرست میں (شعیب عارف) کا نام نظر آتا ہے، کیا آپ انہیں جانتے ہیں؟
میں نے عرض کیا، بھائی، آپ ہمارے اسکول گروپ کے سیاں جی (شعیب عارف) کی بات کر رہے ہیں، وہ ہمارے ہممکتب رہے ہیں۔ یہ سن کر وہ مسکراتے ہوئے بولے۔ آپ کے سیاں جی میرے بہنوئی ہیں۔ یہ سن کر دل بےحد مسرت سے بھر گیا۔ واقعی زندگی کس خوبصورتی سے بظاہر اجنبی رشتوں کو آپس میں جوڑ دیتی ہے۔
برادر احمد منہاج صاحب نے اپنی محبت و خلوص کا ایک بیشبہا تحفہ دیتے ہوئے اپنی نظموں کا مجموعہ درد کی چھاؤں عنایت فرمایا۔ یہ ان کی ادبی عظمت اور قلب صاف کی روشن علامت ہے۔ جب کچھ فراغت میسر آئے گی، تو انشاءاللہ اس مجموعے پر تفصیلی تبصرہ پیش کروں گا۔ گزشتہ ایک ماہ سے خاندان میں مسلسل رحلت کا سلسلہ رہا ہے، اللہ رحم فرمائے۔ اللہ تعالی تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنتالفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔
اس خوبصورت تحفے پر میں برادر احمد منہاج صاحب کا تہہدل سے ممنون ہوں نیز برادر اشعر سبحانی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک عظیم ادبی شخصیت سے ملاقات کا شرف بخشا۔ اللہ تعالی دونوں کو سلامت رکھے اور ان کی علمی و ادبی کاوشوں کو دوام عطا فرمائے، آمین۔
اشعر صاحب کا یہ احسان بھی ہمیشہ یاد رہے گا کہ انہوں نے اس یادگار لمحے کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ کیونکہ بعض لمحے الفاظ میں نہیں، تصویروں میں بھی ہمیشہ زندہ رہنے کے لائق ہوتے ہیں۔
اختر شیخ

Comments
Post a Comment