فرمان محترم قبلہ بلاول صاحب
محترم قبلہ بلاول صاحب نے فرمایا کہ جن طیاروں نے فضا میں کمال دکھایا، وہ برسوں پہلے ان کے ابا حضور نے منگوائے تھے۔ بات جلسے میں کہی گئی اور ایسے موقع پر کہ جذبات عروج پر ہوتے ہیں۔ اب اس بیان کو سن کر دل نے ذرا ٹھٹھک کر کہا کہ ۔۔۔۔۔۔
قبلہ، اگر یہ بات درست ہے تو یہ اتفاق کی شاندار مثال ہے اور اگر درست نہیں، تو معاف کیجیے اسے شائستہ زبان میں پھینکنا کہا جاتا ہے۔
کیونکہ انتہائی ادب کے ساتھ عرض ہے کہ جس جماعت کا منشور ہی یہ رہا ہو کہ جس شے کو ہاتھ لگایا، اسے آزمائش بنا دیا، معیشت ہو تو لاغر، صوبہ ہو تو بےحال، ملک ہو تو تشویش میں مُبتلا ۔۔ تو وہاں کسی عظیم حکمتِ عملی کا ذکر یوں بے ساختہ نکل آنا کچھ عجیب سا لگتا ہے۔ ایسے میں سامع کا بھنویں چڑھانا گستاخی نہیں، فطری ردعمل ہے۔
البتہ انصاف کا تقاضا یہ بھی ہے کہ جو حضرات غلطیوں میں تسلسل رکھتے ہوں، وہ کبھی کبھار کوئی اچھی غلطی بھی کر لیتے ہیں۔ جیسے اندھیرے میں کنکر اچھالا اور اتفاق سے آئینہ بچ گیا ۔۔ اب اسے مہارت نہیں خوش نصیبی ضرور کہا جا سکتا ہے۔
اور حضور، یہاں اصل نکتہ وہی ہے جو ہمارے قبلہ محترم، علامہ ضمیر اختر نقوی صاحب اکثر ہمیں نہایت سادگی اور وقار سے سمجھا دیا کرتے تھے کہ۔۔
،، یہ باتیں بتانے کی نہیں ہوتیں ،،
یہ جملہ کوئی مصلحت نہیں، تہذیب ہے۔ کچھ معاملات وہ ہوتے ہیں جن میں خاموشی شور سے زیادہ محب وطن ثابت ہوتی ہے۔ وہاں زبان کا پھسل جانا دانش نہیں، بےاحتیاطی کہلاتا ہے۔
بس عرض یہی ہے کہ جلسے کا مائیک تاریخ کی فائل نہیں ہوتا اور ہر دعوی تالیوں کے لیے نہیں ہوتا۔ بعض باتیں اگر واقعی سچ ہوں تو انہیں بیان سے نہیں، وقار سے پہچانا جاتا ہے۔
اور اگر سچ نہ ہو، تو پھر شائستگی کا تقاضا یہی ہے کہ سننے والا مسکرا کر دل میں یہی کہہ سکتا کہ ۔۔۔
قبلہ حضور، آپ نے ذرا لمبی پھینک دی ہے ۔۔
اختر شیخ
🙏🙏🙏🙏🙏
https://www.facebook.com/share/r/1G6zPnZQzq/

Comments
Post a Comment