محکمۂ افزائشِ آمدنی عوام کی تلاش


 محکمۂ افزائشِ آمدنی عوام کی تلاش۔۔۔۔ 


پاکستان میں اداروں کی مستعدی کا یہ عالم ہے کہ عوام ابھی گزشتہ اضافے کے صدمے سے سنبھل کر ائی سی یو سے وارڈ میں منتقل بھی نہیں ہو پاتے کہ نیا نوٹیفکیشن اعصاب پر بجلی بن کر گرتا ہے بجلی کے نرخوں کے لیے نیپرا ہر ماہ حساب کی ایسی گتھیاں سلجھاتا ہے جیسے کوئی نجومی قسمت کا حال بتا رہا ہو اور طرہ یہ کہ بل اسمان پر پہنچانے کے بعد بجلی کو بھی اسمان پر ہی بھیج دیا جاتا ہے جہاں سے وہ صرف خوابوں میں جلوہ گر ہوتی ہے گیس کے لیے اوگرا اپنی ذمہ داریاں اس تندہی سے پوری کرتا ہے کہ چولہا جلے نہ جلے بل کا میٹر ضرور دوڑتا ہے اور پائپوں میں صرف ہوا کے جھونکے چلتے ہیں جنہیں سونگھ کر عوام کو گزارا کرنا پڑتا ہے پیٹرول کے لیے وزارت خزانہ کی پھرتیاں تو دیدنی ہیں جہاں کیلکولیٹر بھی بے تاب اور نوٹیفکیشن بھی تیار بیٹھا ہوتا ہے دوسری طرف اٹا دال چینی اور گھی عوام کی قوت خرید کا جنازہ دھوم دھام سے نکالنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں مصروف ہیں الغرض مہنگائی کے اس کارواں میں ہر شے بڑھانے کے لیے کوئی نہ کوئی اتھارٹی ایسے موجود ہے جیسے شادی میں بن بلائے مہمانوں کا ہجوم ہوتا ہے

اب ان صاحبان اختیار سے ایک مودبانہ مگر ذرا سا گستاخانہ سوال ہے کہ کیا اس مملکت میں کوئی ایک ایسا جادوئی ادارہ بھی ہے جسے عوام کی امدنی بڑھانے ملازمین کی تنخواہوں اور محنت کشوں کی اجرتوں کو مہنگائی کے راکٹ کی رفتار سے ہم اہنگ کرنے کا فریضہ سونپا گیا ہو کیا کسی محکمے کے پاس ایسا کوئی کیلکولیٹر بھی ہے جس پر عوام کی خالی جیب اور محدود امدنی کا حساب لگایا جا سکے یا یہ ڈیجیٹل سہولت صرف قیمتیں بڑھانے والے اداروں ہی کے کمپیوٹرز میں انسٹال ہے

عجب تماشا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے لیے چند روز کا انتظار بھی صدیوں کا فراق لگتا ہے بجلی گیس کے نرخوں کا حساب چٹکیوں میں موجود ہے مگر تنخواہوں میں اضافے کے لیے پورا سال ایسے گزرتا ہے جیسے کوئی کچوا پہاڑ چڑھ رہا ہو اور جب اضافہ ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی احسان عظیم کیا جا رہا ہو گویا مہنگائی کو شاہین کی پرواز کی اجازت ہے مگر امدنی کو زمین پر رینگنے کی سخت ہدایت قیمتوں کے لیے ہر ماہ نئی منزل مقرر ہوتی ہے لیکن تنخواہوں کے لیے وہی پرانی ڈگر اور وہی صبر و شکر کا لذیذ حلوہ جو ہر بجٹ میں چکھایا جاتا ہے۔ کیا کبھی ایسا بھی کوئی سنہری نوٹیفکیشن جاری ہوگا کہ چونکہ تمام اشیائے ضرورت کی قیمتوں نے اسمان کو چھو لیا ہے لہذا عوام کی امدنی میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جاتا ہے کیا کسی کو خیال اتا ہے کہ جس شخص کی تنخواہ پچھلی صدی کے ماڈل جیسی جامد ہے اس کے اخراجات ہر ماہ نئے فیشن کے لباس میں سامنے اتے ہیں بچوں کی فیس مکان کا کرایہ علاج معالجہ اور بل کیا کسی یوٹیلیٹی اسٹور کے رعایتی نرخ پر ملتے ہیں جہاں لائن میں لگ کر بھی صرف تسلی ملتی ہے۔ ہماری گزارش ہے کہ ان مہربان اداروں کی طویل فہرست میں ایک ایسا ادارہ بھی شامل فرما دیا جائے جو عوام کی امدنی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مجاز ہو اگر ایسا کوئی ادارہ پہلے سے کہیں چھپ کر بیٹھا ہے تو اس کا نام پتہ مشتہر کر دیجیے تاکہ عوام بھی گلدستے لے کر حاضری دے سکیں اور اگر ایسا کوئی ادارہ سرے سے موجود ہی نہیں تو ایک نیا محکمہ قائم کرنے میں کیا امر مانع ہے نام بھی تجویز ہے محکمہ افزائش امدنی عوام اس کا پہلا اجلاس اسی روز طلب کیا جائے جس روز پیٹرول مہنگا ہو تاکہ عوام کو یہ خوش فہمی تو نصیب ہو کہ ان کے لیے بھی کسی دفتر میں فائلیں حرکت میں ہیں اور کوئی بابو چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے ان کی قسمت کا فیصلہ کر رہا ہے، ورنہ خدارا یہ تو نہ ہو کہ قیمتیں بڑھانے کے لیے ملک میں اداروں کی کمی نہ ہو مگر عوام کی امدنی بڑھانے کے لیے پورے ملک میں ایک عدد ذمہ دار بھی دور بین لگا کر ڈھونڈنے سے دستیاب نہ ہو اخر یہ کیسی حسابی جادوگری ہے کہ مہنگائی ہر ماہ ترقی کی نئی منزلیں طے کرتی ہے اور عوام کی امدنی وہیں کھڑی رہتی ہے جہاں اسے برسوں پہلے الوداع کہہ کر چھوڑ دیا گیا تھا

Comments

Popular posts from this blog

یادوں کے دریچے اور دوستوں کی دستک

ایک معذرت، ایک ملاقات، اور چند ٹھہری ہوئی یادیں

استاد نعت محمد قمر خان رحمانی فن، روایت اور تدریس کا ایک معتبر استعارہ